مشرق وسطیٰ
غزہ پر اسرائیلی حملوں میں شہید ہو نے والوں کی تعداد بڑھ کر 33,634 ہو ئی
اسرائیل-حماس تنازعہ کے آغاز کے بعد سے غزہ پٹی میں جاری اسرائیلی حملوں کی وجہ سے ہلاک ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 33,634 اور زخمیوں کی تعداد بڑھ کر 76214 ہو گئی ہے۔
غزہ: اسرائیل-حماس تنازعہ کے آغاز کے بعد سے غزہ پٹی میں جاری اسرائیلی حملوں کی وجہ سے شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 33,634 اور زخمیوں کی تعداد بڑھ کر 76214 ہو گئی ہے۔
وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوج کی کارروائی میں 89 فلسطینیوں کی موت اوردیگر 120 زخمی ہوئے۔
کچھ متاثرین کی لاشیں ملبے میں دبی اور گلیوں میں بکھری پڑی رہیں کیونکہ اسرائیلی فورسز نے ایمبولینسوں اور شہری دفاع کی ٹیموں کو ان تک پہنچنے سے روک دیا۔
دریں اثنا، فلسطینی طبی ذرائع نے بتایا کہ جمعہ کو مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج اور شہریوں کے ساتھ جھڑپوں میں کم از کم تین فلسطینی مارے گئے۔ حماس نے تصدیق کی ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں سے ایک تحریک کا مقامی کمانڈر تھا۔