حیدرآباد

اسد اویسی کے مکان میں دروازہ کے شیشے ٹوٹے پائے گئے

قومی دارالحکومت میں صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین اسد الدین اویسی کے مکان میں دروازے کے دو شیشے ٹوٹے پائے گئے۔ دہلی پولیس نے آج یہ بات بتائی۔

نئی دہلی: قومی دارالحکومت میں صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین اسد الدین اویسی کے مکان میں دروازے کے دو شیشے ٹوٹے پائے گئے۔ دہلی پولیس نے آج یہ بات بتائی۔

متعلقہ خبریں
رکن اسمبلی ماجد حسین اور فیروز خان کے خلاف کارروائی کا انتباہ
اردو جرنلسٹس فیڈریشن کا ایوارڈ فنکشن، علیم الدین کو فوٹو گرافی میں نمایاں خدمات پر اعزاز
اویسی کا دوٹوک بیان: پاکستان دہشت گردی کی آڑ میں انسانیت کا دشمن
مسلمان اگر عزت کی زندگی چاہتے ہو تو پی ڈی ایم اتحاد کا ساتھ دیں: اویسی
وزیراعظم صاحب آپ کے بھی چھ بھائی ہیں ۔ اویسی کی مودی پر تنقید

پولیس کے ایک سینئر عہدیدار کے مطابق جائے وقوع پر نہ کوئی پتھر اور نہ کوئی دیگر اشیاء پائی گئیں۔

پولیس عہدیدار نے بتایا کہ پولیس تحقیقات کررہی ہے اور مزید معائینے جاری ہیں۔

گزشتہ ماہِ فروری میں اویسی نے دعویٰ کیا تھا کہ دہلی میں ان کی قیامگاہ کو نامعلوم شرپسندوں نے 2014ء کے بعد سے 4 بار نشانہ بنایا ہے۔