تلنگانہ
تلنگانہ اسمبلی میں فائنانس بل پیش کیاگیا
وزیر فائنانس ونائب وزیر اعلیٰ ملو بھٹی وکرمارکا نے آج صبح قانون ساز اسمبلی میں بل پیش کیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ اسمبلی میں آج فائنانس بل بحث کے لیے پیش کیاگیا۔ وزیر فائنانس ونائب وزیر اعلیٰ ملو بھٹی وکرمارکا نے آج صبح قانون ساز اسمبلی میں بل پیش کیا۔
بعد ازاں ایوان میں اس پر مباحث ہوئے۔
دریں اثناء، تلنگانہ سول کورٹس ترمیمی بل، 2024 اور تلنگانہ آئینی بل، وزیرامورمقننہ ڈی سریدھرا بابو نے قانون ساز اسمبلی میں پیش کیا۔