دہلی

یونین بجٹ: سونا‘چاندی‘ امپورٹیڈ موبائیل اور کینسر کی دوائیں سستی

وزیرفینانس نے یہ بھی تجویز کیا کہ پلاٹینم پر کسٹمس ڈیوٹی 6.5 فیصد اور سی فوڈ بشمول شرمپ اورفش فیڈ پر 5 فیصد گھٹادی جائے گی۔ تنخواہ یاب طبقہ کے لئے وزیرفینانس نے 4 کروڑ تنخواہ یابوں کے لئے ٹیکس چھوٹ کا اعلان کیا۔

نئی دہلی: وزیر فینانس نرملا سیتارمن نے آج کینسر کی دواؤں اور موبائل فونس پر کسٹمس ڈیوٹی میں بڑی کٹوتی کا اعلان کیا۔ مارکٹ میں اِن کی قیمت بڑی حدتک گھٹ جائے گی۔ کینسر کی 3دوائیں Trastuzumab Deruxtecan، Durvalumab اور Osimertinib سستی ہوجائیں گی۔ وزیر فینانس نے موبائل فونس اور موبائل چارجس پر 15 فیصد کسٹمس ڈیوٹی گھٹانے کا بھی اعلان کیا۔

متعلقہ خبریں
چہل کی بیوی بھی سلکٹرس سے ناراض
عمران خان سے بات چیت ممکن: اسحق ڈار
تلنگانہ میں 2ماہ کے اندر 2200 گمشدہ موبائل فونس کاپتہ لگایاگیا
مودی حکومت کا آخری عبوری بجٹ پیش۔ وزیر فینانس نرملاسیتارمن کی لوک سبھا میں تقریر
روپیہ آتا کہاں سے ہے، جاتا کہاں ہے

انہوں نے بجٹ 2024ء پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کینسر کی 3دواؤں پر کسٹمس ڈیوٹی چھوٹ دے گی۔ موبائل فونس، چارجس اور دیگر موبائل پارٹس پر بیسک کسٹمس ڈیوٹی گھٹادی جائے گی۔ باہر سے منگوایا گیا سونا، چاند، لیدرگڈس اور سی فوڈ بھی سستے ہوجائیں گے۔

 سونا اور چاندی پر ڈیوٹی 6فیصد گھٹانے سے ریٹیل مانگ قابل لحاظ حدتک بڑھ جائے گی۔ وزیرفینانس نے یہ بھی تجویز کیا کہ پلاٹینم پر کسٹمس ڈیوٹی 6.5 فیصد اور سی فوڈ بشمول شرمپ اورفش فیڈ پر 5 فیصد گھٹادی جائے گی۔ تنخواہ یاب طبقہ کے لئے وزیرفینانس نے 4 کروڑ تنخواہ یابوں کے لئے ٹیکس چھوٹ کا اعلان کیا۔

نئے ٹیکس ڈھانچہ کے تحت اسٹانڈرڈ ڈیڈکشن کی حد 50 ہزار سے بڑھاکر 75ہزار کردی گئی۔ فیملی پنشن ڈیڈکشن کو15ہزار سے بڑھاکر 25ہزار روپے کردیا گیا۔ پی ٹی آئی کے بموجب سونا، چاندی، دیگر قیمتی دھاتے، امپورٹیڈ موبائیل فونس، کینسر کی بعض دوائیں اور میڈیکل آلات سستے ہوجائیں گے۔

 تاہم بعض اشیاء جیسے گارڈن امبریلا اور لیباریٹری کیمیکلس مہنگے ہوجائیں گے۔ پی ٹی آئی کے بموجب  وزیرفینانس نرملا سیتارمن نے منگل کے دن متوسط طبقہ کے لئے انکم ٹیکس راحت، آئندہ 5سال میں روزگار پیدا کرنے والی اسکیموں کے لئے 2لاکھ کروڑ روپے مختص کرنے اور ان کی پارٹی کی حلیف جماعتوں کے زیراقتدار ریاستوں میں کافی پیسہ خرچ کرنے کا اعلان کیا۔

انہوں نے لوک سبھا انتخابات کے بعد آج مودی 3.0 حکومت کا پہلا بجٹ پیش کیا۔ نرملا سیتارمن نے اپنے متواتر 7ویں بجٹ میں دیہی ترقیات کے لئے 2.66 لاکھ کروڑ روپے مختص کئے۔ معاشی ترقی کو بڑھاوا دینے کے لئے طویل مدتی انفرااسٹرکچر پراجکٹ پر 11.11 لاکھ کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے۔

 انہوں نے اسٹارٹ اَپس میں سبھی سرمایہ کاروں کے لئے اینجل ٹیکس برخاست کردیا۔ انہوں نے موبائل فون اور سونے پر کسٹمس ڈیوٹی گھٹادی۔ کیپٹل گینز ٹیکس کو آسان بنایا گیا۔ انہوں نے تاہم وعدہ کاروبار پر سیکوریٹیز ٹرانزیکشن ٹیکس (ایس ٹی ٹی) بڑھادیا۔

 وزیر فینانس نے کہا کہ 4.1کروڑ نوجوانوں کو روزگار، مہارت، دیگر مواقع فراہم کرنے کے لئے 5سال کی اسکیموں کے لئے 2لاکھ کروڑ روپے مختص کرنے کے علاوہ میں نے تعلیم، روزگار اور ہنر کے لئے 1.48لاکھ کروڑ روپے رکھے ہیں۔

 بہار کے لئے جہاں آئندہ سال اسمبلی الیکشن ہونے والا ہے، وزیر فینانس نے ایکسپریس وے، برقی پلانٹ، ہیرٹیج کوریڈار اور نئے ایرپورٹس جیسے انفرااسٹرکچر پراجکٹس کے لئے 60ہزار کروڑ روپے خرچ کرنے کا اعلان کیا۔

بہار میں برسراقتدار جماعت جنتادل (یو) جو مرکز میں بی جے پی کی حلیف ہے، ریاست کے لئے معاشی پیکیج اور خصوصی درجہ کا مطالبہ کررہی ہے۔ بہار کی مدد کیپٹل پراجکٹس کی شکل میں کی جائے گی، سبسیڈی یا نقد رقم نہیں دی جائے گی۔

 اسی طرح آندھراپردیش کے لئے جہاں کی برسراقتدار جماعت تلگودیشم پارٹی نے حال میں بی جے پی زیرقیادت این ڈی اے میں شمولیت اختیار کی، انہوں نے 15ہزار کروڑ روپے مالی امداد مختص کی۔ مڈل کلاس کے لئے انہوں نے اسٹانڈرڈ ڈیڈکشن بڑھا دیا۔

روزگار کو بڑھاوادینے کے لئے بجٹ میں کمپنیوں کو انسنٹیو دیا جائے گا۔ پہلی مرتبہ نوکری پانے والوں کو ایک ماہ کی تنخواہ دینا اس میں شامل ہے۔ جاریہ سال کے بجٹ میں زراعت کے شعبہ کے لئے 1.52لاکھ کروڑ روپے مختص کئے گئے۔

شہری اور دیہی علاقوں میں 3کروڑ کفایتی مکانوں کی تعمیر کے لئے مدد دی جائے گی۔ چھوٹے اور متوسط بیوپاریوں کو قرض ملے گا۔ چھوٹے قرض کی حد 20لاکھ روپیوں تک بڑھادی گئی۔

a3w
a3w