حیدرآباد
ٹرینڈنگ

500 روپئے کی نوٹ پر رام کی تصویر طبع کرانے ملعون راجہ سنگھ کا مطالبہ (ویڈیو)

مہاراشٹرا کے شامبھا جی پور میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکہ، تھائی لینڈ، انڈونیشیا اور چند ممالک کی کرنسیوں پر ہندو دیوی، دیوتاؤں کی تصاویر موجود ہیں۔

حیدرآباد: بی جے پی رکن اسمبلی گوشہ محل ٹی راجہ سنگھ نے حکومت ہند سے پانچ سو روپے کی نوٹ پر رام کی تصویر شائع کرنے کا مطالبہ کیا۔ آج مہاراشٹرا کے شامبھا جی پور میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکہ، تھائی لینڈ، انڈونیشیا اور چند ممالک کی کرنسیوں پر ہندو دیوی، دیوتاؤں کی تصاویر موجود ہیں۔

متعلقہ خبریں
راجہ سنگھ کو حلقہ لوک سبھا ظہیرآباد سے الیکشن لڑنے پارٹی کا مشورہ
انڈونیشیا میں لاوے کے سیلاب سے 34 افراد ہلاک
مشرقی انڈونیشیا میں 6.4 شدت کا زلزلہ
پرجا پالانا کے انتظامات پر راجہ سنگھ کا عدم اطمینان
انتخابی وعدوں پر عدم عمل آوری پر کانگریس کو بی جے پی کا انتباہ

 انہوں نے مزید کہا کہ انڈونیشیا کی آبادی میں 80فیصد مسلمان ہیں۔ اس کے باوجود وہاں کی کرنسی پر ہندو دیوی دیوتاؤں کی تصاویر ہے۔22 جنوری کو ایودھیا میں رام مندر کے افتتاح کے ضمن میں ہمارے ملک میں بھی پانچ سو روپے کے نوٹ پر رام کی تصویر شائع کرواتے ہوئے اس تقریب کو یادگار بنایا جانا چاہئے۔

 راجہ سنگھ نے کہا کہ یہ صرف ان کی شخصی رائے نہیں ہے بلکہ ملک کے ایک سو کروڑ افراد کے جذبات کی ترجمانی ہے۔قبل ازیں بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری و کریم نگر کے ایم پی بنڈی سنجے نے ریاستی حکومت سے 22جنوری کو تعطیل دینے کا مطالبہ کیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ22جنوری کو ایودھیا کی مندر میں رام کی مورتی نصب کی جانے والی ہے۔

a3w
a3w