شمالی بھارت
Congress legal action Waqf Bill: منی پور کانگریس، وقف بل کے خلاف سپریم کورٹ جائے گی
سینئر کانگریس قائد اوکرم ایبوبی سنگھ نے اتوار کے دن کہاکہ اُن کی پارٹی کا منی پور یونٹ وقف ترمیمی بل کے خلاف سپریم کورٹ میں درخاست داخل کرے گا۔

Congress legal action Waqf Bill: امپھال (پی ٹی آئی) سینئر کانگریس قائد اوکرم ایبوبی سنگھ نے اتوار کے دن کہاکہ اُن کی پارٹی کا منی پور یونٹ وقف ترمیمی بل کے خلاف سپریم کورٹ میں درخاست داخل کرے گا۔
3 مرتبہ چیف منسٹر رہے ایبوبی سنگھ نے کہاکہ وقف قانون دستور کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔ اُنہوں نے میڈیا سے کہاکہ ہم اِس قانون کے پوری طرح خلاف ہیں۔
ہندوستان سیکولر ملک ہے لیکن موجودہ این ڈی اے حکومت مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کو نشانہ بنارہی ہے۔ پردیش کانگریس اِس قانون کے خلاف لڑنے کی تیاری میں ہے۔
ایک ٹیم دہلی جائے گی اور چہارشنبہ تک سپریم کورٹ میں درخاست داخل کردی جائے گی۔ سینئر کانگریس قائد نے منی پور میں صدرراج نافذ کرنے پر سوال اُٹھایا۔ اُنہوں نے حیرت ظاہر کی کہ کافی نمبر ہونے کے باوجود بی جے پی منی پور میں حکومت کیوں نہیں بنارہی ہے۔