جرائم و حادثات

لڑکی کو مشکوک حالت میں ہسپتال میں داخل کرا یا گیا

ذرائع نے بتایا کہ اطلاع ملی تھی کہ کاشی پورہ گاؤں کا رہنے والا ایک نوجوان دہلی سے اپنے ساتھ ایک نوجوان لڑکی کو ساتھ لایا تھا ۔

بھنڈ: مدھیہ پردیش کے بھنڈ ضلع کے اٹیر تھانہ علاقے کے کاشی پورہ گاؤں میں گاؤں والوں نے پولیس کی مدد سے تقریباً 22 سال کی ایک لڑکی کو اسپتال میں داخل کرایا ہے۔

متعلقہ خبریں
باپ اور بھائی کی قاتل 15 سالہ لڑکی گرفتار
مدھیہ پردیش میں 2فوجی جوانوں پر حملہ اور ساتھی کی عصمت ریزی واقعہ کی مذمت
’محرم جلوسوں میں فلسطینی پرچم لہرانے والوں کے خلاف کیسس واپس لئے جائیں‘
ٹرین میں خاتون نے بچی کو جنم دیا، بوگی میں موجود خواتین نے ڈلیوری کرائی
کتے کے بچے کو ہلاک کرنے والے کے خلاف کارروائی کی جائے (دردناک ویڈیو)

پولیس ذرائع کے مطابق لڑکی مبینہ طور پر دہلی کی رہنے والی ہے اور بتایا جاتا ہے کہ اسکی ذہنی حالت ٹھیک نہیں ہے۔ ایک نوجوان اسے اپنے ساتھ لایا تھا۔ تنازعہ ہونے پر گاؤں والوں نے مداخلت کی تو وہ اسے ڈیڈی گاؤں کے ایک مقام پر چھوڑ کر بھاگ گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ اطلاع ملی تھی کہ کاشی پورہ گاؤں کا رہنے والا ایک نوجوان دہلی سے اپنے ساتھ ایک نوجوان لڑکی کو ساتھ لایا تھا ۔

دونوں بس سے بھنڈ پہنچے۔ نوجوان بس سے اتر کر لڑکی کو گاؤں لے جانے لگا تو اس نے جانے سے انکار کر دیا۔ اس بات پر دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا۔

ڈیڈی گاؤں کے قریب گاؤں والوں نے دونوں کو روکنے کی کوشش کی۔ آخر کار نوجوان نے اسے ڈیڈی گاؤں کے مندر میں ہی چھوڑ دیا۔ لڑکی رات کو مندر کے احاطے میں ٹھہری۔

لڑکی کی ذہنی حالت کی وجہ سے اسے کل بھنڈ اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

اس نوجوان کی شناخت اور سراغ لگانے کی بھی کوشش کی جا رہی ہے جو مبینہ طور پر لڑکی کو دہلی سے لایا تھا ۔