تلنگانہ

اسپتال کو قفل، خاتون نے برآمدے میں ہی لڑکی کو جنم دیا

متاثرہ کے ارکان خاندان نے الزام لگایا کہ اس وقت اسپتال کو تالہ لگا ہوا تھا اور جس طبی عملے کی ڈیوٹی تھی وہ موجود نہیں تھے۔ سروجا کی تکلیف بڑھتی چلی گئی جس کے بعد اس نے اسپتال کے برآمدے میں ہی لڑکی کو جنم دیا۔

حیدرآباد:تلنگانہ کے ضلع میدک میں حاملہ خاتون نے اسپتال کے برآمدے میں لڑکی کو جنم دیا۔ ضلع کے ویلدورتی سرکاری اسپتال میں نرسنگ اسٹاف کی لاپرواہی کے باعث یہ واقعہ پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق ویلدورتی گاؤں کی حاملہ خاتون تاتی سروجا کو رات دیرگئے پیٹ میں درد پر اس کے ارکان خاندان نے اس اسپتال سے رجوع کیا تھا۔

متعلقہ خبریں
ٹرین میں خاتون نے بچی کو جنم دیا، بوگی میں موجود خواتین نے ڈلیوری کرائی
گورنمنٹ میڈیکل کالج میدک میں قومی کوٹہ سے 4طلبہ کو داخلہ
حاملہ خاتون کی راستے میں زچگی
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
کےسی آر کی تحریک سے ہی علیحدہ ریاست تلنگانہ قائم ہوئی – کانگریس نے عوامی مفادات کوبہت نقصان پہنچایا :عبدالمقیت چندا

 متاثرہ کے ارکان خاندان نے الزام لگایا کہ اس وقت اسپتال کو تالہ لگا ہوا تھا اور جس طبی عملے کی ڈیوٹی تھی وہ موجود نہیں تھے۔ سروجا کی تکلیف بڑھتی چلی گئی جس کے بعد اس نے اسپتال کے برآمدے میں ہی لڑکی کو جنم دیا۔

جب اس واقعہ پر ڈسٹرکٹ میڈیکل آفیسر سے وضاحت طلب کی گئی تو انہوں نے کہا کہ نرس جینتی کو میمو دیا گیا ہے۔ان کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کی جائے گی۔