جرائم و حادثات
گانجہ کے نشہ میں دُھت ٹولی کا دو افراد پر قاتلانہ حملہ
بالاپور میں گانجے کے نشہ میں دُھت ٹولی نے دو افراد پر قاتلانہ حملہ کردیا۔ ایک نشہ واری نے پولیس اسٹیشن میں زخمی کو قتل کرنے کی دھمکی دی اور پولیس تماشائی بنی ہوئی تھی۔

حیدرآباد: بالاپور میں گانجے کے نشہ میں دُھت ٹولی نے دو افراد پر قاتلانہ حملہ کردیا۔ ایک نشہ واری نے پولیس اسٹیشن میں زخمی کو قتل کرنے کی دھمکی دی اور پولیس تماشائی بنی ہوئی تھی۔
ذرائع کے بموجب کل رات بالاپور رائل کالونی میں گراؤنڈ سے آرہے دو نوجوان محبوب اللہ اور محمد شفیع گانجے کے نشہ میں دُھت افراد نے تیز دھار ہتھیار سے حملہ کردیا جبکہ ذرائع نے بتایا کہ حملہ کی کوئی وجہ بھی نہیں تھی۔
جن افراد پر حملہ ہوا وہ روہنگیائی پناہ گزین ہیں۔ یہ لوگ سال 2012 میں آکر بڑی مشکل سے محنت کرکے زندگی گزار رہے ہیں انہیں بھی نشانہ بنایا جارہا ہے۔
چند ماہ قبل بھی روہنگیائی مسلمان کو قتل کیا گیا تھا۔ کل رات کے حملہ میں ایک گنجیٹی کو پولیس نے گرفتار کرلیا لیکن وہ پولیس حراست میں رہ کر بھی زخمیوں کو دھمکیاں دے رہا تھا۔ بالاپور پولیس مصروف تحقیقات ہے۔