مشرق وسطیٰ

حماس رہنما یحییٰ السنوار کی شہادت کے آخری لمحات؟ (ویڈیو وائرل)

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک تباہ شدہ عمارت میں ڈرون داخل ہوتا ہے اور ایک کمرے میں موجود صوفے پر ایک زخمی شخص بیٹھا ہوتا ہے، جس کے چہرے پر فلسطینی پرچم بندھا ہوا ہے۔

غزہ: اسرائیلی فوج نے ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ویڈیو میں دکھائی دینے حماس کے رہنما یحییٰ السنوار ہیں، جنہیں چند لمحوں بعد حتمی حملہ میں شہید کر دیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں
حماس قائد اسمٰعیل ھنیہ، جنگ بندی بات چیت کے بعد مصر سے روانہ
اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں سے انسان سوز سلوک کے شواہد سامنے آگئے
ہریتک روشن کی فلم ’فائٹر‘ کا فرسٹ لک ریلیز
شادی کی تقریب میں خاتون کی ہوائی فائرنگ، دلچسپ ویڈیو
حماس کے صدر یحییٰ السنوار کے قریبی ساتھی روحی مشتہی کو تین ماہ قبل ہلاک کردیا گیا،اسرائیل کا ادعا

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق اسرائیلی فوج نے یہ ویڈیو جاری کی، جس میں یحییٰ السنوار پر حملے کے مناظر دکھائے گئے ہیں۔ ویڈیو کو ٹی وی پر نشر کرنے کے لیے ایڈیٹ کیا گیا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک تباہ شدہ عمارت میں ڈرون داخل ہوتا ہے اور ایک کمرے میں موجود صوفے پر ایک زخمی شخص بیٹھا ہوتا ہے، جس کے چہرے پر فلسطینی پرچم بندھا ہوا ہے۔ وہ ڈرون کو دیکھتا ہے اور پھر اپنی پوری طاقت سے ایک چھڑی ڈرون کی طرف پھینکتا ہے۔

بعد ازاں، ویڈیو میں اسرائیلی فوجیوں کو دیکھا جا سکتا ہے جو تباہ شدہ عمارت سے اسٹریچر پر سیاہ پلاسٹک میں لپٹی تین لاشوں کو باہر نکال رہے ہیں۔ اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ ان لاشوں میں سے ایک یحییٰ السنوار کی ہے۔

اسرائیلی فوج نے مزید کہا کہ ویڈیو میں زخمی شخص حماس کے رہنما یحییٰ السنوار ہیں، جنہیں ڈرون حملہ کے ذریعہ شہید کیا گیا۔ ان کی لاش کی تصدیق ان کے خون، دانتوں، ہڈیوں اور ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعہ کی گئی۔

دوسری جانب، حماس کی جانب سے اپنے رہنما یحییٰ السنوار کی شہادت کے حوالے سے اب تک کوئی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی ہے۔