مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے ایف آئی آر درج
اترپردیش کے ضلع سیتا پور میں ایک پروگرام کے دوران ہندو بھگوانوں کی توہین اور مورتیوں کو نقصان پہنچانے کے الزامات پر تین افراد کے خلاف کیس درج کیا گیا۔
سیتا پور: اترپردیش کے ضلع سیتا پور میں ایک پروگرام کے دوران ہندو بھگوانوں کی توہین اور مورتیوں کو نقصان پہنچانے کے الزامات پر تین افراد کے خلاف کیس درج کیا گیا۔
موہالی کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) انوپ شکلا نے بتایا کہ مقامی رہائشی پونیت مشرا نے پولیس کو مطلع کیا کہ بدھ مت کا پرچار کرنے سیارام جگدیو اور نشا نے ایک مذہبی پروگرام منعقد کیا تھا۔
شکلا نے بتایا کہ ملزمین نے پہلے مذہب کی توہین اور مابعد ہندو دیوی دیوتاؤں کی مورتیوں کو نقصان پہنچا کر ہندو جذبات کو ٹھیس پہنچایا۔
ایس ایچ او نے مزید کہا کہ پونیت کی شکایت اور اس کا بنایا ہوا ویڈیو دیکھ کر ملزموں کے خلاف تعزیراتِ ہند کی دفعات 153-A، 259-A اور دیگر متعلقہ الزامات کے تحت ایف آئی آر درج کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ کیس کی تحقیقات کرنے اور دیہاتیوں کے بیانات درج کرنے پولیس کی ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔