بی ایڈ میں داخلے، خصوصی مرحلہ کی کونسلنگ کا شیڈول جاری
ریاست میں دوسالہ بی ایڈ کورس میں داخلوں کیلئے ٹی ایس ایڈ سیٹ 2023 کی خصوصی راؤنڈ کی کونسلنگ کے شیڈول کی اطلاع http://edcetadm.tsche.ac.in پر دستیاب ہے۔

حیدرآباد: ریاست میں دوسالہ بی ایڈ کورس میں داخلوں کیلئے ٹی ایس ایڈ سیٹ 2023 کی خصوصی راؤنڈ کی کونسلنگ کے شیڈول کی اطلاع http://edcetadm.tsche.ac.in پر دستیاب ہے۔
اس کے ساتھ 6 سے 7 نومبر رجسٹرین کی سہولت دستیاب رہے گی۔ 8 اور9 نومبر کو ویب آپشن سے استفادہ کیا جاسکتا ہے۔ 10 نومبر کو آپشنس میں ترمیم کی سہولت دی گئی ہے۔
منتخب امیدواروں کی فہرست 14 نومبر کو ویب سائٹ پر رکھی جائے گی۔ ایسے امیدواروں جنہیں کالج الاٹ کیا گیا ہے، کو چاہئے کہ وہ 15 اور 17 نومبر کو متعلقہ کالج میں رپورٹ کرتے ہوئے اصل اسناد کی جانچ کرانا اور ٹیوشن فیس کا چالان ادا کرنا ہوگا۔
پہلے، دوسرے اور قطعی مرحلہ کی کونسلنگ میں رجسٹر اوراسناد کو اپ لوڈ نہ کرچکے ا میدواروں کو خصوصی کونسلنگ میں رجسٹریشن کرنے اور اپنے اسناد اپ لوڈ کرنے کی اجازت رہے گی اور وہ خصوصی کونسلنگ میں ویب آپشنس سے بھی استفادہ کرسکتے ہیں۔
ایڈ میشن کنوینر ٹی ایس ایڈ سیٹ 2023 پروفیسر پی رمیش بابو نے یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہاکہ ایسے طلبہ جنہوں نے پہلے، دوسرے اور قطعی مرحلہ میں اپنے اسناد ویری فیکیشن کراچکے ہیں، خصوصی کونسلنگ میں شیڈول کے مطابق ویب آپشنس سے استفادہ کرسکتے ہیں۔