جرائم و حادثات
نندیال میں مکان کی چھت منہدم، ایک خاندان کے 4 افراد ہلاک
حالیہ دنوں میں شدید بارش کی وجہ سے مٹی کا چھت اور لکڑی کے چند بیمس وزنی ہوگئے اور کل شب تقریباً12:30بجے چھت گرپڑی جس کے نتیجہ میں ایک خاندان کے4 افراد ہلاک ہوگئے۔
امراوتی (اے پی): آندھرا پردیش کے ضلع نندیال میں گھر کی چھت منہدم ہونے سے ایک خاندان کے 4افراد ہلاک ہوگئے۔ یہ واقعہ ضلع کے چنا ونگالی گاؤں میں پیش آیا۔ پولیس کے ایک عہدیدار نے جمعہ کے روز یہ بات کہی۔
اللہ کڈہ کے ڈی ایس پی شیخ شرف الدین نے کہا کہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب گھر کا مٹی کا چھت منہدم ہونے سے محوخواب 42سالہ جی شیکھر ریڈیت ان کی اہلیہ دستگیراماں اور ان کی دو کمسن بیٹیاں ہلاک ہوگئیں۔
حالیہ دنوں میں شدید بارش کی وجہ سے مٹی کا چھت اور لکڑی کے چند بیمس وزنی ہوگئے اور کل شب تقریباً12:30بجے چھت گرپڑی جس کے نتیجہ میں ایک خاندان کے4 افراد ہلاک ہوگئے۔ شرف الدین نے جمعہ کو یہ بات بتائی۔ ریڈی کی دوسری بیٹی ایک طالبہ ہے جو ضلع کڑپہ گئی ہوئی ہے۔