شمالی بھارت

پریاگ راج میں طلباء پر طاقت کا استعمال افسوسناک: کانگریس

اتر پردیش پبلک سروس کی من مانی کے خلاف آواز اٹھانے والے طلبا کی باتوں کو توجہ سے سنا جانا چاہیے۔

نئی دہلی: کانگریس نے کہا کہ اتر پردیش کے پریاگ راج میں پبلک سروس کمیشن کی من مانی کے خلاف احتجاج کر رہے طلباء کی بات سننے کے بجائے ان پر لاٹھی چارج انتہائی افسوس ناک اور انتظامیہ کی ناکامی ہے کانگریس کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے انچارج جے رام رمیش نے منگل کو ایک بیان میں کہا ’’پریاگ راج میں اپنے مطالبات کے لیے احتجاج کر رہے طلبا پر لاٹھی چارج افسوسناک ہے۔

متعلقہ خبریں
ریونت ریڈی کرپشن کے شہنشاہ، تلنگانہ کے مفادات کو نظرانداز کر رہے ہیں: کویتا
سرینواس یادو ترقیاتی کاموں میں بری طرح ناکام: ڈاکٹر کوٹا نیلیما کا الزام
بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کویتا کی کانگریس حکومت اور چیف منسٹر ریونت ریڈی پر شدید تنقید
کانگریس کا مقصد خود کو خواتین کی انجمنوں کو مضبوط بنانا ہے
وزیراعظم۔ وزیر داخلہ کی جوڑی نے الیکشن کمیشن کی آزادی ختم کردی: کانگریس

اتر پردیش پبلک سروس کی من مانی کے خلاف آواز اٹھانے والے طلبا کی باتوں کو توجہ سے سنا جانا چاہیے۔‘‘

اپنے مطالبے کے تعلق سے احتجاج کر رہے طلبا پر لاٹھی چارج پر تنقید کرتے ہوئے کانگریس ترجمان نے کہا کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب بی جے پی نوجوانوں کی آواز کو اس طرح دبانے کی کوشش کر رہی ہے، اس سے پہلے بھی نوکریوں کے مطالبات کرنے یا بھرتی گھپلے اور پیپر لیک کے خلاف احتجاج کرنے پر ان کی آواز کو دبانے کی کوشش کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا ’’ کانگریس پارٹی نے یووا نیائے گارنٹی کے نوجوانوں کے انہیں مسائل کو سمجھ کر ٹھوس اقدامات کرنے کی بات کی تھی۔ اس کے تحت ہم نے 30 لاکھ سرکاری عہدوں پر فوری مستقل تقرری کی گارنٹی، پیپر لیک سے آزادی اور جاب کیلنڈر کے ذریعے مقررہ وقت کی حد کے اندر بھرتی سمیت پانچ وعدے کئے تھے۔‘‘