ٹینو پہلوان کی تاجر کو زدو کوب کرنے کی ویڈیو وائرل
حلقہ جوبلی ہلز کے بی آر ایس امیدوار گوپی ناتھ کے ایک قریبی حامی ٹینوخان عرف ٹینوپہلوان کو جوروڈی شیٹر بتایا گیاہے‘اپنے گروپ کے افراد کے ساتھ جن کے ہاتھوں میں لاٹھیاں تھیں‘تاجربرادری کوزدوکوب کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

حیدرآباد: حلقہ جوبلی ہلز کے بی آر ایس امیدوار گوپی ناتھ کے ایک قریبی حامی ٹینوخان عرف ٹینوپہلوان کو جوروڈی شیٹر بتایا گیاہے‘اپنے گروپ کے افراد کے ساتھ جن کے ہاتھوں میں لاٹھیاں تھیں‘تاجربرادری کوزدوکوب کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔
ا س سلسلہ میں ایک ویڈیو بھی وائرل ہواہے۔اب سوال یہ پیدا ہورہاہے کہ آیا پولیس نے ٹینوپہلوان کو پابندنہیں کیا ہے؟۔
یہ پہلوان برسرعام‘غریب لوگوں پر ظلم کررہا ہے اور اسے ایک سیاسی قائد کی پشت پناہی حاصل ہے؟۔
پولیس کمشنرشنڈالیہ نے کہاکہ ٹینوخان کی جوویڈیووائرل ہوئی ہے وہ کووڈ وباء کے وقت کی معلوم ہوتی ہے۔
پریس نوٹ کے بموجب پولیس اس ویڈیو کی جانچ کررہی ہے تاہم اس سلسلہ میں پولیس نے ایک کیس درج کرلیا ہے۔
ڈی سی پی ویسٹ زون نے امن کی فضاء کومکدرکرنے والوں کوانتباہ دیا اور کہا کہ کسی کو بھی قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔