تلنگانہ

خاتون نے2 کمسن بیٹیوں کے ساتھ خودسوزی کرلی

ویداسری نے کچن میں خود پر اور اپنی دوکمسن بیٹیوں پر کیروسین چھڑ کا اور خود کو اور اپنی بیٹیوں کو آگ لگادی۔ اس وقت مکان میں خاندان ک ا کوئی فرد موجود نہیں تھا۔

عادل آباد: ضلع عادل آباد میں ایک26 سالہ خاتون نے اپنی دو بیٹیوں کے ساتھ خود سوزی کرلی۔ یہ واقعہ ایچوڑہ منڈل کی ریڈی کالونی میں جمعرات کی شب پیش آیا۔ پولیس نے بتایا کہ مہلوکین کی شناخت ویداسری اور ان کی دوبیٹیوں 5 سالہ پرگنا اور 3سالہ وینالا کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

 ویداسری نے کچن میں خود پر اور اپنی دوکمسن بیٹیوں پر کیروسین چھڑ کا اور خود کو اور اپنی بیٹیوں کو آگ لگادی۔ اس وقت مکان میں خاندان ک ا کوئی فرد موجود نہیں تھا۔

پڑوسیوں نے مکان سے دھواں نکلتا دیکھر کر فوری دروازہ توڑکر گھر میں داخل ہوئے تو دیکھا ویدا سری مرچکی ہے جبکہ شدید زخمی دونوں بچیوں کو ایمس منتقل کیا گیا تاہم دوران علاج دونوں کمسن زخموں سے جانبر نہ ہوسکے۔ پولیس نے کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔