تلنگانہ

تلنگانہ: اسپتال میں نوزائیدہ بچہ کو آوارہ کتوں نے کھالیا: ویڈیو

تلنگانہ کے ضلع ورنگل کے مشہور ایم جی ایم اسپتال کے احاطہ میں ایک نوزائیدہ بچہ کو آوارہ کتوں نے کھالیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع ورنگل کے مشہور ایم جی ایم اسپتال کے احاطہ میں ایک نوزائیدہ بچہ کو آوارہ کتوں نے کھالیا۔

متعلقہ خبریں
سادات بیت المال فاؤنڈیشن کی جانب سے مستحق سادات میں راشن کی تقسیم
این آئی ٹی ورنگل میں بین الاقوامی یومِ خواتین کا شاندار انعقاد، ڈی آر ڈی او سائنسدان کی خصوصی گفتگو
خواتین کو صحت کا خیال رکھنا چاہئے، ڈسٹرکٹ کلیکٹر ڈاکٹر ستیہ سارڈا
ایل آر ایس درخواست گزاروں کے لیے خوشخبری، فیس پر خصوصی رعایت
ورنگل پولیس کے نئے سونگھنے والے کتے فورس میں شامل، کمشنر کا معائنہ

اسپتال میں تعینات پولیس اہلکاروں نے اسپتال کے احاطہ میں ایک ویران جگہ پر آوارہ کتوں کو نومولود کو کھاتے ہوئے پایا اور ان کو بھگا دیا۔

یہ واضح نہیں ہوسکا کہ نوزائیدہ زندہ تھا یا مردہ اور اس مقام پر کیسے آیا۔

کتے چونکہ جسم کے نچلے حصے کو کھا گئے تھے اس لیے یہ پہچاننا مشکل ہو گیا ہے کہ نوزائیدہ لڑکا تھا یالڑکی۔پولیس نے مسخ شدہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ایم جی ایم اسپتال منتقل کیا۔

پولیس اسپتال کے سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کر رہی ہے اور اس بات کی جانچ کر رہی ہے کہ آیا کسی نے نوزائیدہ کو اسپتال میں چھوڑ دیا تھا۔