امریکہ و کینیڈا
واشنگٹن میں ہزاروں افراد کا احتجاج، نیتن یاہو کے خلاف کارروائی کا مطالبہ
مظاہرین کا کہنا ہے کہ امریکی حکومت عالمی فوجداری عدالت کے وارنٹ پر عمل کرتے ہوئے نیتن یاہو کو گرفتار کرے
واشنگٹن : اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کے امریکہ کے دورے کے خلاف واشنگٹن ڈی سی میں مظاہرہ کیا گیا۔
احتجاج کے دوران امریکی مظاہرین نے امریکہ کی اسرائیل کی حمایت کے خلاف بینرز اٹھا رکھے تھے جنہوں نے فلسطینی پرچم بھی لہرائے۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ امریکی حکومت عالمی فوجداری عدالت کے وارنٹ پر عمل کرتے ہوئے نیتن یاہو کو گرفتار کرے۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیرِ اعظم کی آج امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات طے ہے۔
واضح رہے کہ صدر ٹرمپ پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ نیتن یاہو کو امریکہ میں قیام کے دوران گرفتار نہیں کیا جائے گا۔