حیدرآباد

ریلوے پولیس کا کریک ڈاؤن، اوڈیشہ سے لایا جا رہا گانجا برآمد

جس کی مالیت 3 لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے۔

سکندرآباد : سکندرآباد ریلوے پولیس نے بین الریاستی گانجا اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تقریباً 6 کلو گانجا برآمد کیا، جس کی مالیت 3 لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے۔

سکندرآباد جی آر پی اور آر پی ایف پولیس نے چرلہ پلی ریلوے اسٹیشن پر اچانک تلاشی مہم کے دوران ایک ملزم کو گرفتار کیا۔

گرفتار ملزم کی شناخت انتریانی مہانند (23) کے طور پر ہوئی ہے، جو ریاست اوڈیشہ کا رہائشی اور پیشے سے پینٹر ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم اوڈیشہ سے سکندرآباد گانجا اسمگل کرتے ہوئے پکڑا گیا۔

پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا، جہاں سے اسے عدالتی ریمانڈ پر بھیج دیا گیا۔ واقعے کے سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔