جرائم و حادثات

کشتواڑ میں ایس یو وی نالے میں جاگری، پانچ افراد ہلاک

ریسکیو اہلکاروں نے کافی کوششوں کے بعد گاڑی تک رسائی حاصل کی اور متاثرین کو باہر نکالا

کشتواڑ: جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں ایک دلخراش سڑک حادثے میں ایس یو وی گاڑی گہری کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔

حادثہ اس وقت پیش آیا جب گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر سڑک سے پھسل گئی اور نالے میں جاگری۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، ایس ڈی آر ایف اور مقامی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائی شروع کی۔

ریسکیو اہلکاروں نے کافی کوششوں کے بعد گاڑی تک رسائی حاصل کی اور متاثرین کو باہر نکالا۔ حادثے میں پانچ افراد کی موت کی تصدیق کی گئی ہے۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ ابتدائی طور پر حادثے کی وجہ تیز رفتاری، ڈرائیور کا گاڑی پر قابو کھونا یا سڑک کی خراب صورتحال ہوسکتی ہے، تاہم حتمی وجہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی سامنے آئے گی۔

حادثے کے بعد علاقے میں غم کی لہر دوڑ گئی، جبکہ مقامی انتظامیہ نے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے-انہوں نے کہا کہ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔