جرائم و حادثات

سارن میں خاتون سمیت تین افراد نے کی خودکشی

نتیش نے گلے میں رسی باندھ کر چھت سے لٹک کر خودکشی کر لی ہے۔

چھپرا: بہار کے سارن ضلع میں ایک خاتون سمیت تین لوگوں نے خودکشی کرلی۔

متعلقہ خبریں
آر سی پی سنگھ، بہار میں نئی سیاسی جماعت کا آغاز کریں گے (ویڈیو)
دُہری شہریت کی بنیاد پر مکھیا بننے والی صبا پروین، عہدہ سے فارغ
بہار ضمنی اسمبلی الیکشن، آر جے ڈی کے 3 امیدواروں کا اعلان
بہار کو خصو صی موقف کے مطالبہ پر بحث تکرار
پٹنہ میں اپوزیشن اتحاد کا شاندار مظاہرہ

پولیس ذرائع نے منگل کو یہاں بتایا کہ ضلع کے بھیلدی تھانہ علاقہ کے سماس پورہ گاؤں کے رہنے والے سنتوش مہتو کی بیوی سنجنا کماری عرف ساجن کماری (22) نے خاندانی جھگڑے کی وجہ سے اپنے گلے میں دوپٹہ باندھ کر چھت سے لٹک کر خودکشی کرلی۔

ذرائع نے بتایا کہ ضلع کے گورا تھانہ علاقہ کے رام پور گاؤں کے رہنے والے سنت لال پرساد کا بیٹا نتیش کمار (13) اپنی دکان پر ہی رہتا تھا۔

نتیش نے گلے میں رسی باندھ کر چھت سے لٹک کر خودکشی کر لی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ضلع کے رسول پور تھانہ علاقہ کے رُکسمر گاؤں کے رہنے والے سریندر سنگھ کے بیٹے دھننجے سنگھ (27) نے اپنے گلے میں رسی باندھ کر خودکشی کر لی ہے۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر تینوں تھانوں کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے صدر اسپتال چھپرہ بھجوا دیا ہے، تینوں تھانوں کی پولیس متوفیوں کے لواحقین کی جانب سے موصول ہونے والی درخواست کی بنیاد پر ایف آئی آر درج کر کے تفتیش کر رہی ہے۔