آج حج کا رکنِ اعظم وقوفِ عرفات ادا کیا جا رہا ہے، لاکھوں حجاج میدانِ عرفات میں موجود
وزارتِ مذہبی امور کے مطابق آج نمازِ ظہر سے قبل تمام عازمینِ حج میدانِ عرفات میں پہنچ جائیں گے، امسال امیرِ حج مسجدِ نبویؐ کے امام الشیخ علی الحذیفی کو مقرر کیا گیا ہے، مسجد نمرہ میں خطبہ حج دیا جائے گا، عازمینِ حج خطبۂ حج کے بعد خیموں میں ہی ظہر اور عصر کی نمازیں قصر و جمع ادا کریں گے۔
مکّہ: آج سعودی عرب میں حج کا رکنِ اعظم وقوفِ عرفات ادا کیا جا رہا ہے، جس کے لیے لاکھوں حجاج میدانِ عرفات میں موجود ہیں۔
وزارتِ مذہبی امور کے مطابق آج نمازِ ظہر سے قبل تمام عازمینِ حج میدانِ عرفات میں پہنچ جائیں گے، امسال امیرِ حج مسجدِ نبویؐ کے امام الشیخ علی الحذیفی کو مقرر کیا گیا ہے، مسجد نمرہ میں خطبہ حج دیا جائے گا، عازمینِ حج خطبۂ حج کے بعد خیموں میں ہی ظہر اور عصر کی نمازیں قصر و جمع ادا کریں گے۔
حجاج کرام غروبِ آفتاب تک وقوفِ عرفات کے دوران دعاؤں اور مناجات میں مصروف رہیں گے، اس وقت میدانِ عرفات میں دنیا بھر سے آئے لاکھوں فرزندانِ اسلام کی عبادات اور دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے۔
میدانِ عرفات میں وقوف مکمل کرنے کے بعد حجاج کرام مزدلفہ کی جانب روانہ ہوں گے، یومِ عرفہ پر امتِ مسلمہ کے امن و سلامتی اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔
مزدلفہ میں مغرب اور عشا کی نمازیں ایک ساتھ ادا کریں گے، حجاج کرام رات مزدلفہ میں کھلے آسمان تلے گزاریں گے، دس ذوالحجہ کو حجاج کرام جمرات میں شیطان کو کنکریاں ماریں گے، رمی جمرات کے بعد حجاج کرام قربانی اور حلق کریں گے، احرام اتاریں گے، اور طواف زیارت کر کے واپس منیٰ جائیں گے۔