ٹماٹر آپ کے چہرے کی رونق بڑھائے
اکثر خواتین کا خیال ہوتا ہےکہ صرف میک اَپ کرنے سے جِلد کے داغ دھبّے چُھپ جائیں گے یا وہ دل کش نظر آئیں گی، لیکن یقین مانیں،ایسا ہرگز نہیں ہے۔ اگر چہرےکی جِلد ہی تروتازہ نہیں ہوگی، تو مہنگے سے مہنگا، برانڈڈ میک اَپ بھی بے اثر ہی رہے گا۔ یاد رکھیں، جِلد کی رنگت چاہے کیسی بھی ہو، اصل چیز شگفتگی و شادابی ہے، جو مصنوعی اشیاء سے نہیں، قدرتی اشیا کے استعمال سے مل سکتی ہے۔

اکثر خواتین کا خیال ہوتا ہےکہ صرف میک اَپ کرنے سے جِلد کے داغ دھبّے چُھپ جائیں گے یا وہ دل کش نظر آئیں گی، لیکن یقین مانیں،ایسا ہرگز نہیں ہے۔ اگر چہرےکی جِلد ہی تروتازہ نہیں ہوگی، تو مہنگے سے مہنگا، برانڈڈ میک اَپ بھی بے اثر ہی رہے گا۔ یاد رکھیں، جِلد کی رنگت چاہے کیسی بھی ہو، اصل چیز شگفتگی و شادابی ہے، جو مصنوعی اشیاء سے نہیں، قدرتی اشیا کے استعمال سے مل سکتی ہے۔
یوں بھی مہنگائی کا عفریت بےقابو ہے، آئے روز پارلرز جانا آسان نہیں۔ہاں،اِ ن دنوں ٹماٹر بہت سستے ہیں، تو ذرا ان سستے ٹماٹروں سے فائدہ اُٹھائیں اور ان کی مدد سے جلد کو تروتازہ و شاداب بنائیں۔ ذیل میں ٹماٹروں سے جِلد کو چمک دار، دل کش بنانے کے کچھ نسخے درج کیے جارہے ہیں۔
٭ ایک چمچ ٹماٹر کے رس میں دو سے چار قطرے تازہ لیموں کا رس شامل کریں، پھر اس آمیزے کو روئی کی مدد سے چہرے پر لگائیں اور پندرہ منٹ تک لگا رہنے دیں۔ اس کے بعد ٹھنڈے پانی سے دھولیں اور پھر موئسچرائزر استعمال کریں۔
٭جِلد کو کیل مہاسوں سے پاک کرنے کے لیے ایک تازہ ٹماٹر کا گُودا اچھی طرح نکال لیں۔ اسےچہرے پر لگائیں اور قریباً ایک گھنٹے تک لگا رہنے دیں۔ پھر چہرہ نیم گرم پانی سےدھولیں۔ کم از کم ایک ہفتے تک یہ عمل دُہرائیں ،اس سے یقینا ًبہترین نتائج سامنے آئیں گے۔
٭ آدھا ٹماٹر کاٹ کر اس کا گُودا، دو چمچ دہی میں اچھی طرح ملالیں اور اس آمیزے کو چہرے پر لگا کے بیس منٹ تک لگا رہنے دیں، اس کے بعد چہرہ نیم گرم پانی سے دھولیں۔
٭ ایک ٹماٹر کا گُودا روزانہ چہرے پرقریباً پندرہ منٹ تک لگائیں اور پھر ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھو لیں۔ یہ عمل باقاعدگی سے کرنے سے چہرے کی رنگت نکھری نکھری ، خوب صاف و شاداب ہوجائے گی۔
جلد کی حفاظت اورخوبصورتی کے لیے ضروری نہیں ہے کہ اس کے لئے مہنگی کریمنراور فیس واش کا استعمال کیا جائے ۔ہم قدرتی طریقوں کی مدد سے بھی اپنی حفاظت کرسکتے ہیں اورخوبصورتی قائم رکھ سکتے ہیں۔ وہ کونسا قدرتی طریقہ ہے جوہماری مددکرتا ہے۔ اگر آپ جاننا چاہتے ہیں تویہ بلاگ لازمی پڑھیں جوآپ کے لئے معاون ثابت ہوگا۔ ہم ٹماٹر کی مدد سے اپنی جلد کو چمکدار ،دلکش اورخوبصورت بناسکتے ہیں۔ گرمیوں کے موسم میں چہرے پرتیل اورچکناہٹ عام بات ہے،پسینہ اورچکناہٹ کی وجہ سے میک اپ رکھنا مشکل ہوسکتا ہے۔ اس کے علاوہ ان کی موجودگی میں ظاہری شکل وصورت میں بھی رکاوٹ پیدا کرتا ہے۔ یہ ہماری اسکن سے تیل کی اضافی مقدار کوختم کرتا ہے۔ ایک ٹماٹر کو دو ٹکڑوں میں کاٹ لیں اور اپنے چہرے پر10سے15منٹ کے لئے رگڑیں، یہ ہماری جلد سے اضافی تیل کوختم کرکے قدرتی چمک دیتا ہے۔
جب ہماری جلد میں آلودگی، تیل جمع ہوجاتا ہے تویہ ہماری اسکن کو نقصان پہنچاتا ہے۔ اس وجہ سے ہماری اسکن ناہموار اور مردہ دکھائی دیتی ہے۔ جب اسکن میں آلودگی جمع ہوجاتی ہے تواسے نکالنے کے لئے صرف چہرے کودھونا کافی نہیں ہے۔ کیونکہ جومیل سوراخوں میں ہوتی ہے، اس کے لئے ٹماٹر کا استعمال ضروری ہے۔ ٹماٹرمیں ایسے انزائم موجود ہوتے ہیں جوجل کرمردہ خلیوں کی تہہ کوختم کرکے اسکن کوہلکا پھلکا کر دیتے ہیں۔ آپ نے ٹماٹر کے اسکرب کے بارے میں توسنا ہی ہوگا۔ ٹماٹر کوچینی کے ساتھ ملاکر چہرے پرلگانے سے ہماری اسکن کی صفائی ہوتی ہے اوراس کی مددسے اسکن سے میل ختم ہوتی ہے اوریہ قدرتی اسکرب کا کام کرتا ہے۔
چہرے کی چمک اوردلکشی کوبرقرار رکھنا ہر ایک کا خواب ہوتا ہے۔ ٹماٹر وٹامن سی اور بیٹا کیروٹین سے بھرپورہوتا ہے۔ وٹامن سی ہماری اسکن کے لئے بہت ضروری ہے۔ اس کے لئے آپ ایک پیالی میں ٹماٹر کاجوس لیں ،اس میں ہلدی ملائیں اور اپنے چہرے پرلگائیں،ایسا کرنے سے ہماری اسکن کوچمک ملتی ہے اور چہرے سے داغ دھبے ختم ہوتے ہیں۔
گرمی کے موسم میں چکناہٹ اورکیل مہاسوں کا مسئلہ عام ہوتا ہے۔ ہمارے چہرے پرایک بھی دانہ ہماری خوبصورتی میں رکاوٹ بنتا ہے۔ان سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے ہمیں ٹماٹر کا استعمال کرنا چاہیے۔ ٹماٹر میں ایسے اجزا موجود ہوتے ہیں جو چہرے کی صفائی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ٹماٹر سے گودا نکالیں اوراس میں ٹی ٹری تیل کے چند قطرے شامل کریں۔ اس کے بعد10 سے15 منٹ کے لئے اپنے چہرے پر لگائیں۔ آپ یہ طریقہ ہفتہ میں تین بارآزمائیں، ایسا کرنے سے آپ کومثبت نتائج حاصل ہوں گے۔
جیسے جیسے عمر بڑھتی ہے تو بہت سی بیماریوں کے ساتھ چہرے پر جھریاں نمایاں ہونے لگتی ہیں۔ بڑھتی ہوئی عمر کی جھریاں کم کرنے کے لئے مارکیٹ میں بہت سی کریمنر موجود ہیں لیکن وہ مہنگے داموں موجود ہیں۔ ہم ٹماٹر کی مددسے بڑھتی عمر کے اثرات کو کم کرسکتے ہیں۔ ٹماٹر کا گودالیں ،اس میں ایواکاڈوپیس کرمکس کریں اورکچھ دیر کے لئے اپنے چہرے پر لگائیں۔ ایسا کرنے سے چہرے کی جھریاں کم ہوں گی۔ ہم اپنی اسکن کے بہت سے مسائل کوایک ٹماٹر کی مددسے حل کرسکتے ہیں۔
ٹماٹر کی مددسے ہم فیشل بھی کرسکتے ہیں۔ لیکن جلد کی کسی بھی بیماری کا حل ایک اچھے ڈرماٹولوجسٹ کے پاس ہی ہوسکتا ہے۔
٭٭٭