سوشیل میڈیاکرناٹک
ٹریفک عہدیدار نے چور کو پکڑنے كیلئے اپنی زندگی خطرے میں ڈال دی (ویڈیو وائرال)
ریاست بنگلورو میں پولیس کانسٹیبل نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر تقریباً 40 مقدمات میں مطلوب ملزم کو پکڑ لیا۔واقعہ کی ویڈیو سداشیو نگر ٹریفک پولیس اسٹیشن کے قریب کیمرے میں محفوظ ہوگئی۔

ٹریفک پولیس عہدیدار نے چور کو پکڑنے كیلئے اپنی زندگی خطرے میں ڈال دی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ریاست بنگلورو میں پولیس کانسٹیبل نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر تقریباً 40 مقدمات میں مطلوب ملزم کو پکڑ لیا۔واقعہ کی ویڈیو سداشیو نگر ٹریفک پولیس اسٹیشن کے قریب کیمرے میں محفوظ ہوگئی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 40 سالہ ملزم منجیش موٹر سائیکل پر ٹریفک سگنل کے قریب پہنچا تو کانسٹیبل نے اسے پکڑنے کی کوشش کی، ملزم اس دوران بھاگنے لگا تو کانسٹیبل پیدل اسے کے پیچھے بھاگا اور اسے گرا دیا بعد میں دیگر پولیس عہدیدار نے آکر اسے پکڑ لیا۔
ملزم شہر کے کئی تھانوں کی پولیس کو مطلوب تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم تماکورو، ہیبور، مدھوگیری اور کوراتگیرے پولیس اسٹیشن کی حدود میں سات جرائم میں مطلوب ہے۔ تماکورو کے باہر اس کے خلاف مجموعی طور پر 32 مقدمات ہیں۔