حیدرآباد

حیدرآباد میں ٹریفک خلاف ورزی،5 لاکھ 32 ہزار سے زائد جرمانے

شہرحیدرآباد میں گاڑیوں کی تعداد میں حالیہ دنوں کے دوران غیرمعمولی اضافہ درج کیاگیا ہے۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد میں گاڑیوں کی تعداد میں حالیہ دنوں کے دوران غیرمعمولی اضافہ درج کیاگیا ہے۔

متعلقہ خبریں
غوث نگر کے مستحق طلبہ میں عید کے نئے کپڑوں کی تقسیم — ایس۔ ایم۔ رضی اللہ کا قابلِ تحسین اقدام
کوکٹ پلی نَلّا چیروو کی بحالی مکمل، اسی ہفتے عوام کے لیے کھول دیا جائے گا
حالت نشہ میں ڈرائیونگ پر 13,429 افراد پر عدالت میں مقدمہ
حضرت امام حسنؓ کا اسوۂ حسنہ آج بھی امت کے لیے مشعلِ راہ،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
اخلاق و کردار ہماری وراثت، زندگیوں کو عین قرآنی تعلیمات کے مطابق گزاریں: پروفیسر مسعود احمدقطب شاہی جامع مسجد باٹاسنگارام میں پہلا نعتیہ مشاعرہ، شعرا نے ایمان افروز کلام پیش کیا

اس کے مطابق ٹریفک پولیس قواعد پر عمل کویقینی بنارہی ہے۔پولیس چاہے جتنا بھی ٹریفک قوانین کے بارے میں شعور اجاگر کر رہی ہو اور چالان جاری کر رہی ہو، قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کی تعداد میں کمی نہیں آ رہی ہے۔

پولیس بھی ایسے لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کر رہی ہے۔

حال ہی میں متعارف کرائی گئی نئی پالیسی کے تحت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں پر 5 لاکھ 32 ہزار 664 جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ پیدل چلنے والوں کے لیے شہر میں 43مقامات پر یلیکن سگنل بھی لگائے جائیں گے۔

محفوظ شہر پراجکٹ کے حصہ کے طورپر یہ سگنلس پُرہجوم علاقوں میں لگائے جائیں گے۔

اسپتالوں، تعلیمی اداروں،تجارتی اداروں کے قریب عوام کی تعداد میں اضافہ کے پیش نظر یہ سگنلس لگائے جائیں گے۔

ان سگنلس کے قریب ٹریفک والنٹرس پولیس کی مدد سے سگنلس کو 15 تا 20 سکنڈ کیلئے آپریٹ کریں گے۔

ہر ٹریفک سگنل کے قریب دو ٹریفک والنٹرس کو تعینات کیاجائے گا۔