تلنگانہ

رتن ٹاٹا کو وزیراعلی تلنگانہ کا خراج

وزیراعلی تلنگانہ ریونت ریڈی نے رتن ٹاٹا کے انتقال پر صدمہ اور غم کا اظہار کیا، جو ہندوستان کے عظیم صنعت کاروں میں سے ایک ہیں۔

حیدرآباد: وزیراعلی تلنگانہ ریونت ریڈی نے رتن ٹاٹا کے انتقال پر صدمہ اور غم کا اظہار کیا، جو ہندوستان کے عظیم صنعت کاروں میں سے ایک ہیں۔

متعلقہ خبریں
چیف منسٹر پر کذب بیانی کے ٹی آر کا الزام
مہاراشٹرا اسٹیٹ اِسکلس یونیورسٹی رتن ٹاٹا سے موسوم
محبوب نگر: المدینہ کالج میں ایک اور انجینئرنگ کالج کا اضافہ، حکومت تلنگانہ کی منظوری
محبوب نگر کوتعلیمی ہب میں تبدیل کا منصوبہ، جی کے انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی کی منظوری
اردو ہال حمایت نگر میں آج اور کل قومی سمینار  – "حسرت موہانی” پر مقالوں کی پیشکشی

ایکس پر ایک پوسٹ میں وز یراعلی نے کہا ”ایک بصیرت والے لیڈر، انسان دوست، اور ہندوستان کی کارپوریٹ دنیا میں لیجنڈری شخصیت، شری ٹاٹا کی زندگی عاجزی اور کامیابی کا ایک غیر معمولی سفر تھا۔

ان کی غیر معمولی قیادت میں، ٹاٹا برانڈ نے بے مثال بلندیوں کو چھو لیا، نئے افق کو فتح کیا،ہر ہندوستانی کو فخر سے سرشار کردیا اور ہندوستان کو عالمی صنعتی طاقت بنانے میں ان کے بے مثال تعاون نے ایک انمٹ نشان چھوڑا ہے۔

ان کی موت سے، ہندوستان نے نہ صرف ایک صنعتی رہنمابلکہ ایک سپوت کھودیا ہے جس نے خدمت اور دیانت کے حقیقی جذبہ کو مجسم کیا تھا۔”

وزیر اعلیٰ نے ٹاٹا خاندان اور ان گنت ہندوستانیوں کے تئیں اپنی دلی تعزیت کا اظہار کیا جو اس نقصان عظیم پر غمزدہ ہیں۔انہوں نے کہاکہ رتن ٹاٹا کے تعاون کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔