مہاراشٹرا

تونیشا شرما کیس: لوجہاد کے زاویہ سے تحقیقات کی جائے

یہ مطالبہ ایک ایسے وقت سامنے آیا جب مہاراشٹرا کے وزیر اور بی جے پی لیڈر گریش مہاجن نے الزام عائد کیا تھا کہ شرما کی موت ”لوجہاد“ کا معاملہ ہے اور ریاست ایسے واقعات کو روکنے سخت قانون لارہی ہے۔

ناگپور: بی جے پی کے رکن اسمبلی اتل بھاتکھلکر نے اداکارہ تونیشا شرما کی موت کے کیس کی ”لوجہاد“ کے زاویہ سے تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس کیس میں تونیشا کے ساتھی اداکار شیزان خان کو گرفتار کیا گیا۔

یہ مطالبہ ایک ایسے وقت سامنے آیا جب مہاراشٹرا کے وزیر اور بی جے پی لیڈر گریش مہاجن نے الزام عائد کیا تھا کہ شرما کی موت ”لوجہاد“ کا معاملہ ہے اور ریاست ایسے واقعات کو روکنے سخت قانون لارہی ہے۔

بھاتکھلکر نے ناگپور کے ودھان بھون کامپلکس میں جہاں سرمائی اجلاس جاری ہے پی ٹی آئی کو بتایا کہ ”پولیس کو اس معاملے کے لو جہاد کے زاویہ سے تحقیقات کرنی چاہیے۔

“ واضح رہے کہ 21سالہ شرما جس نے ”علی بابا۔ داستان کابل‘‘ نامی شو میں کام کیا تھا، ہفتہ کو سیریل کے سیٹ پر مردہ پائی گئی تھی۔27سالہ خان کو اسے خودکشی پر اکسانے کے الزام میں اتوار کو گرفتار کیا گیا۔ شرما کی ماں نے پیر کو الزام عائد کیا کہ خان نے اسے دھوکہ دیا اور تین چار ماہ تک ان کی بیٹی کا ”استعمال“ کیا۔