امریکہ و کینیڈا

اوہائیو میں فائرنگ سے بارہ افراد زخمی

ڈپٹی پولیس چیف جوزف ہیفرنن نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ اب تک کی اطلاع کے مطابق بارہ افراد گولی لگنے سے زخمی ہوئے ہیں جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔

نیویارک: ریاست اوہائیو کے شہر ٹولیڈو میں پولیس نے تصدیق کی ہے کہ شہر میں ایک میلے کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں 12 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ڈپٹی پولیس چیف جوزف ہیفرنن نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ اب تک کی اطلاع کے مطابق بارہ افراد گولی لگنے سے زخمی ہوئے ہیں جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس کا ماننا ہے کہ وہاں دو حملہ آور موجود تھے جنہوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کی۔

پولیس کے مطابق ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔