جرائم و حادثات

کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار دو افراد کی موت

وہ دونوں موٹر سائیکل پر گھر واپس آ رہے تھے کہ پیچھے سے ایک کار نے انہیں ٹکر مار دی۔

ساگر: مدھیہ پردیش کے ساگر ضلع کے نریاولی تھانہ علاقے میں کار کی زد میں آکر موٹر سائیکل پر سوار دو افراد کی موت ہو گئی۔

متعلقہ خبریں
باپ اور بھائی کی قاتل 15 سالہ لڑکی گرفتار
مدھیہ پردیش میں 2فوجی جوانوں پر حملہ اور ساتھی کی عصمت ریزی واقعہ کی مذمت
’محرم جلوسوں میں فلسطینی پرچم لہرانے والوں کے خلاف کیسس واپس لئے جائیں‘
ٹرین میں خاتون نے بچی کو جنم دیا، بوگی میں موجود خواتین نے ڈلیوری کرائی
پنتھ، کار حادثہ کے ایک سال بعد واپسی کیلئے تیار (ویڈیوز)

پولیس ذرائع کے مطابق جروا کھیڑا کے قریب پالی تیراہا میں پیر کی دیر شام پیش آئے اس حادثے میں ستیہ نارائن اور ارون نامی دو لوگوں کی موت ہوگئی۔

وہ دونوں موٹر سائیکل پر گھر واپس آ رہے تھے کہ پیچھے سے ایک کار نے انہیں ٹکر مار دی۔

پولیس نے گاڑی کو قبضے میں لے لیا ہے۔ حادثے کے بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔