شمالی بھارت

یکساں سیول کوڈ سے ہندوؤں کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا: ممتا بنرجی

چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے الیکشن سے قبل یکساں سیول کوڈ(یو سی سی) کو سیاسی حربہ کے طورپر استعمال کرنے پر بی جے پی کو نشانہ ئ تنقید بنایا۔

جنگی پور(مغربی بنگال): چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے الیکشن سے قبل یکساں سیول کوڈ(یو سی سی) کو سیاسی حربہ کے طورپر استعمال کرنے پر بی جے پی کو نشانہ ئ تنقید بنایا۔

متعلقہ خبریں
’کرشنا جنم بھومی ہندوؤں کے حوالے کردی جائے، ورنہ قانون اپنا کام کرے گا‘
ترنمول کانگریس نے 28 واں یوم تاسیس منایا
وزیراعظم کی جانب سے درگاہ اجمیر شریف کو چادر کی روانگی پر نقوی کا ردعمل
گورنر مغربی بنگال سیاسی بیانات سے گریز کریں: اسپیکر
وزیراعظم نے میرے مکتوب کا کوئی جواب نہیں دیا: ممتا بنرجی

انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہندوؤں کو اس سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ پیر کے دن ضلع مرشدآباد کے اقلیتی غلبہ والے جنگی پور حلقہ میں ریالی سے خطاب میں انہوں نے بی جے پی پر الزام عائد کیا کہ وہ الیکشن کے ابتدائی مرحلوں میں شکست ہوتی دیکھ‘ پھوٹ ڈالنے کے حربوں پر اترآئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب بھی الیکشن ہوتا ہے بی جے پی والے فرقہ وارانہ کشیدگی بھڑکانے کے لئے کوئی نہ کوئی مسئلہ استعمال کرتے ہیں۔ اِس بار یہ لوگ یکساں سیول کوڈ کی بات کررہے ہیں اور اسے ایک مخصوص فرقہ کے خلاف بتارہے ہیں لیکن یکساں سیول کوڈ سیاسی شورشرابہ کے سوا کچھ بھی نہیں ہے۔

ہندوؤں کو اس سے کوئی فائدہ ہونے والا نہیں ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ ملک بھر میں بی جے پی مخالف جذبات زوروں پر ہیں۔ لوک سبھا الیکشن کے پہلے اور دوسرے مرحلہ سے یہ بات ظاہر ہوچکی ہے۔ ابتدائی دو مرحلوں میں ووٹنگ کے انداز اور تناسب کو دیکھ کر ہم پورے اعتماد کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ بی جے پی ہار رہی ہے۔

مابقی 5مرحلوں میں بھی اسے شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔ بی جے پی میں خوف اور افراتفری مچی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ کانگریس اور سی پی آئی ایم کو ودٹ نہ دیں کیونکہ یہ دونوں جماعتیں ان کے بقول بنگال میں بی جے پی کی ایجنٹس ہیں۔