امریکہ و کینیڈا

امریکی نیوی کا ہیلی کاپٹر بحیرہ عرب میں گر کر تباہ

امریکی بحریہ کے پانچویں بیڑے نے جاری بیان میں کہا کہ خطے میں موجود امریکی بحریہ کے ذرائع اس وقت لاپتہ ہونے والے پائلٹ کی تلاش میں ہیں، واقعے کی وجہ معلوم کرنے کیلیے تحقیقات جاری ہیں۔ بیان میں یہ بھی بتایا گیا کہ یہ ہیلی کاپٹر امریکی طیارہ بردار بحری جہاز ’یو ایس ایس جارج ایچ ڈبلیو بش‘ پر خطے میں تعینات تھا۔

واشنگٹن: امریکی نیوی کا ہیلی کاپٹر بحیرہ عرب میں ایمرجنسی لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہوگیا، لاپتہ پائلٹ کی تلاش شروع کر دی گئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی فوج نے تصدیق کی کہ بحیرہ عرب میں ’ایم ایچ 60 ایس سی ہاک‘ ہیلی کاپٹر ہنگامی لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہوا، اس کا پائلٹ لاپتہ ہے، جبکہ تین دیگر اہلکار زخمی ہوئے ہیں جن کی حالت اب مستحکم ہے، ایسے کوئی شواہد نہیں ملے جن سے ظاہر ہو کہ یہ حادثہ کسی دشمنانہ کارروائی کی وجہ سے پیش آیا۔

امریکی بحریہ کے پانچویں بیڑے نے جاری بیان میں کہا کہ خطے میں موجود امریکی بحریہ کے ذرائع اس وقت لاپتہ ہونے والے پائلٹ کی تلاش میں ہیں، واقعے کی وجہ معلوم کرنے کیلیے تحقیقات جاری ہیں۔ بیان میں یہ بھی بتایا گیا کہ یہ ہیلی کاپٹر امریکی طیارہ بردار بحری جہاز ’یو ایس ایس جارج ایچ ڈبلیو بش‘ پر خطے میں تعینات تھا۔

ہیلی کاپٹروں کی پانی پر لینڈنگ تجربہ کار پائلٹوں کیلیے بھی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے، کیونکہ اوپر سے بھاری ہونے کی وجہ سے پانی میں ڈوبتے وقت ان طیاروں کے الٹنے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔

روئٹرز کے مطابق خطے میں موجود امریکی افواج بھی ہائی الرٹ پر ہیں، کیونکہ امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے دوران وقتاً فوقتاً تشدد کے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں۔