امریکہ و کینیڈا

امریکی صدر جو بائیڈن پھر گر پڑے (ویڈیو)

امریکہ کے سب سے معمر صدر 80 برس کے جو بائیڈن کولوراڈو میں ائیرفورس اکیڈمی سے فارغ التحصیل ہونے والے کیڈٹس کو ڈگری دے رہے تھے، تقریب کے دوران پاؤں میں تار الجھنے سے گرپڑے۔

واشنگٹن: امریکہ کے معمر صدر جو بائیڈن ایک بار پِھر لڑکھڑا کر گر پڑے، تقریب میں گرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
پارٹی رہنماؤں کی بڑھتی مخالفت: جو بائیڈن کی بطور دوبارہ صدارتی امیدوار نامزدگی ملتوی
مودی نے بائیڈن کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کی
امریکی صدر جوبائیڈن کا قوم کو اتحاد کا پیغام، زبان پھر پھسل گئی
پرائمری انتخابات، بائیڈن کو اسرائیل۔غزہ جنگ پر مخالفت کا سامنا
جوبائیڈن 2024 کی یوم جمہوریہ پریڈ میں مدعو

امریکہ کے سب سے معمر صدر 80 برس کے جو بائیڈن کولوراڈو میں ائیرفورس اکیڈمی سے فارغ التحصیل ہونے والے کیڈٹس کو ڈگری دے رہے تھے، تقریب کے دوران پاؤں میں تار الجھنے سے گرپڑے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسٹیج پر موجود ائیرفورس کے اہلکاروں نے امریکی صدر کو سہارا دے کر اٹھنے میں مدد کی۔

سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے انتخابی ریلی کے دوران جوبائیڈن پر طنز کرتے ہوئے کہا امید ہے بائیڈن کو چوٹ نہیں لگی ہوگی۔

ڈونالڈ ترمپ نے کہا کہ انہیں چلتے ہوئے احتیاط کرنی چاہیے۔

دوسری جانب تقریب سے واپسی پر وائٹ ہاؤس میں دوڑتے ہوئے جوبائیڈن نے کہا میں مضبوط ہوں، مجھے کچھ نہیں ہوا۔