قومی
ہندوستان اور امریکہ نے اقتصادی اور تجارتی شراکت داری کو مضبوط بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹمی بروس نے یہاں کہا کہ نائب وزیر لینڈو نے 21ویں صدی کے لیے امریکی خارجہ پالیسی کے ایک کلیدی جزو امریکہ اور ہندوستان کے درمیان قریبی شراکت داری کی تصدیق کی۔

واشنگٹن: سکریٹری خارجہ وکرم مصری نے بدھ کو یہاں امریکی نائب وزیر خارجہ کرسٹوفر لینڈو سے ملاقات کی اور اقتصادی و تجارتی شراکت داری کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹمی بروس نے یہاں کہا کہ نائب وزیر لینڈو نے 21ویں صدی کے لیے امریکی خارجہ پالیسی کے ایک کلیدی جزو امریکہ اور ہندوستان کے درمیان قریبی شراکت داری کی تصدیق کی۔
انہوں نے دونوں ممالک میں اقتصادی ترقی اور خوشحالی کو فروغ دینے کے لیے منصفانہ اور باہمی منڈی تک رسائی کی اہمیت پر زور دیا۔
مسٹر بروس کے مطابق نائب وزیر نے نقل مکانی اور منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔ نیز علاقائی استحکام اور امن کو برقرار رکھنے کی اپنی مشترکہ خواہش کا بھی اعادہ کیا۔