بھوپال ریلوے اسٹیشن پر مریض کو بروقت آکسیجن سلنڈر کی فراہمی
مریض کو آکسیجن اور دوسری طبی امداد دی گئی۔ ٹرین 4:30 بجے دہلی روانہ ہوگئی۔ یادو کو آر ایم ایل ہاسپٹل میں شریک کرادیا گیا اور اس کی حالت بہتر ہے۔
بھوپال: چھتیس گڑھ کے دارالحکومت رائے پور سے دہلی کے ایک ہسپتال لے جارہے 40 سالہ شخص کو مدھیہ پردیش کے بھوپال ریلوے اسٹیشن پر بروقت آکسیجن سلنڈر فراہم کیا گیا۔ دوران ِ سفر اس کا آکسیجن لیول کافی گھٹ گیا تھا۔ کے یادو کی او ایس آر (آکسیجن سیچوریشن ریڈنگ) 80 تا 85 فیصد ہوگئی تھی۔
ایسی صورتِ حال میں فوری طبی امداد کی ضرورت ہوتی ہے ورنہ مریض کے hypoxia میں چلے جانے کا خطرہ رہتا ہے۔ 15 اور 16 دسمبر کی درمیانی شب بلاسپور۔ نئی دہلی راجدھانی ایکسپریس مدھیہ پردیش سے گزررہی تھی۔
مریض کے ساتھ موجود میل نرس دھیرج کمار نے پی ٹی آئی کو یہ بات بتائی۔ یادو کو برین ہیمریج سرجری کے بعد رائے پور سے دہلی کے آر ایم ایل (رام منوہر لوہیا) ہاسپٹل لے جایا جارہا تھا۔ آکسیجن کی سطح گرتی دیکھ کر میں نے ریلوے عہدیداروں سے مدد مانگی۔
کووِڈ پیشنٹ ہیلپ ڈیسک(سی پی ایچ ڈی) کے نائب صدرنشین ابھیشیک مکوانے نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ ریلوے حکام نے 16 دسمبر کی رات 1:25 بجے ان کی این جی او(غیرسرکاری تنظیم) کو آکسیجن سلنڈر کے لئے فون کیا۔
بڑی دوڑدھوپ کے بعد ہم نے چرایو ہاسپٹل سے آکسیجن سلنڈر کا انتظام کیا اور راجدھانی ایکسپریس کے پہنچنے سے قبل رات 4 بجے کے آس پاس ہم نے اسے بھوپال اسٹیشن پہنچادیا۔
مریض کو آکسیجن اور دوسری طبی امداد دی گئی۔ ٹرین 4:30 بجے دہلی روانہ ہوگئی۔ یادو کو آر ایم ایل ہاسپٹل میں شریک کرادیا گیا اور اس کی حالت بہتر ہے۔