اسکولوں اور مدرسوں میں وندے ماترم لازمی
ڈائرکٹوریٹ آف مدرسہ ایجوکیشن کے جاری کردہ حکم کے مطابق ریاستی حکومت نے تمام مدرسوں میں وندے ماترم فی الفور لازمی قراردے دیا ہے۔ سینئر بی جے پی قائد نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ اب ان تمام اسکولوں اور مدرسوں میں وندے ماترم گایا جائے گا جہاں سرکاری فنڈ استعمال ہوتا ہے۔
کولکتہ (پی ٹی آئی) مغربی بنگال کے وزیر دلیپ گھوش نے زور دے کر کہا کہ ریاست کے تمام اسکولوں اور مدرسوں میں جہاں سرکاری فنڈ استعمال ہوتا ہے‘ وندے ماترم گانا لازمی ہوگا۔
ڈائرکٹوریٹ آف مدرسہ ایجوکیشن کے جاری کردہ حکم کے مطابق ریاستی حکومت نے تمام مدرسوں میں وندے ماترم فی الفور لازمی قراردے دیا ہے۔ سینئر بی جے پی قائد نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ اب ان تمام اسکولوں اور مدرسوں میں وندے ماترم گایا جائے گا جہاں سرکاری فنڈ استعمال ہوتا ہے۔
آل بنگال مائناریٹی یوتھ فیڈریشن کے سربراہ ہمایوں کبیر نے جمعرات کے دن کہا کہ دینی مدارس اس کی مزاحمت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مدرسوں میں وندے ماترم نہیں گایا جائے گا۔ حکومت کو ایسی کوئی اتھاریٹی حاصل نہیں ہے کہ وہ مدرسوں پر اسے تھوپے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگر اس سلسلہ میں سختی برتی گئی تو تمام مسلمان اس کے خلاف احتجاج کرنے کے لئے متحد ہوجائیں گے۔
ہمایوں کبیر نے ریاست اور ملک کے مختلف حصوں میں انکروچمنٹ ہٹانے کی حالیہ مہم کے حوالہ سے کہاکہ میں غیرقانونی انکروچمنٹ ہٹانے کے خلاف احتجاج نہیں کروں گا لیکن مسلمانوں سے غلط برتاؤ کی مخالفت ضرور کروں گا۔