شیرخوار کے ساتھ اسمبلی اجلاس میں شرکت، خاتون ایم ایل اے کا ویڈیو وائرل
ریاست کے ناسک شہر کےدیولالی نامی مقام کی رکن اسمبلی سروج بابولال آہیرے نے تین ماہ قبل ایک بچے کو جنم دیا تھا۔
ناگپور: مہاراشٹرا اسمبلی کے آج سے شروع ہوئے سرمائی اجلاس کے دوران دیولالی سے ا ین سی پی کی خاتون رکن اسمبلی اپنے نوزائیدہ بچے کے ہمراہ اجلاس میں شرکت کے لئے پہونچی جس پر وہ ہر کسی کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔
ریاست کے ناسک شہر کےدیولالی نامی مقام کی رکن اسمبلی سروج بابولال آہیرے نے تین ماہ قبل ایک بچے کو جنم دیا تھا۔ آج ایک شال میں لپٹے اپنے شیر خوار کو جب وہ اسمبلی احاطے میں پہونچی تو فوٹوگرافروں اور ٹی وی چینل کے نمائندوں نے انھیں گھیر لیا۔
اپنے ڈاکٹر شوہر اور دیگر اہل خانہ کے ہمراہ بذریعہ کار نئے ہائی وے کا استعمال کرکے ناگپور پہونچی رکن اسمبلی نے کہاکہ پورے اجلاس کے دوران ان کا بچہ ان کے ساتھ رہے گا لیکن اسمبلی میں ایسی کوئی سہولت نہیں یا کوئی علیحدہ کمرہ نہیں ہے جہاں وہ اپنے بچے کو دودھ پلا سکے نیز اس سلسلے میں وہ حکومت کی توجہ مبذول کرائیں۔
سروج آہیرے کی اپنے شیر خوار بچے کو اجلاس میں لے جاتا ہوا ویڈیو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔