تلنگانہ

کانگریس دور حکومت میں ورنگل کی ترقی نظر انداز: کے سی آر

چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے کہا کہ کانگریس دور حکومت میں ورنگل کے ساتھ بہت زیادہ ناانصافی ہوئی۔

حیدر آباد / ورنگل: چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے کہا کہ کانگریس دور حکومت میں ورنگل کے ساتھ بہت زیادہ ناانصافی ہوئی۔

متعلقہ خبریں
ہر طبقہ، فرقہ سے انصاف کیا گیا۔ چیف منسٹر کے سی آر کا دعویٰ
مودی حکومت افشاء اور فراڈ کے بغیر امتحان منعقد نہیں کرسکتی: کھرگے
نامپلی میں انتخابی جلسہ، کانگریس قائد راہول گاندھی کی تقریر (ویڈیو)
کھمم میں ایم ایل سی گریجویٹ انتخاب، پرامن رائے دہی
نیٹ مسئلہ، پرینکا گاندھی پر بی جے پی کی تنقید

آج ورنگل میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ورنگل کے عوام صاف پینے کے پانی کے لئے ترس گئے تھے۔ بی آر ایس حکومت آنے کے بعد مشن بھگیرتا کے ذریعہ پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا۔

دور آصف جاہی میں قائم اعظم جاہی ملز کو بند کردیا گیا۔ مگر بی آر ایس حکومت نے ورنگل میں وسیع و عریض ٹکسٹائل پارک قائم کیا۔ اب ورنگل میں بڑی بڑی کمپنیاں موجود ہیں۔ آئندہ ایک سال میں ٹکسٹائل پارک میں لاکھوں مرد و خواتین کو روزگار حاصل ہوگا۔

ورنگل شہر کو بہترین منصوبہ بند طریقہ سے ترقی دی جارہی ہے۔ وسیع و عریض سڑکوں کا جال بچھایا جارہا ہے۔ تعلیم کے میدان میں غریب طلباء کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے لئے ریسیڈنشیل اسکولس کا جال بچھایا گیا ہے۔ اِن اسکولس کو جونیئر کالجس میں تبدیل کیا گیا اور اب ڈگری کالجس میں تبدیل کیا جائے گا۔

شعبہ صحت کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کے لئے بستی اور دوسرے دواخانے قائم کئے گئے ہیں۔ ورنگل شہر میں کالوجی نارائن راؤ کے نام پر ہیلتھ یونیورسٹی بنائی گئی ہے۔ کے سی آر نے کہا کہ ورنگل شہر میں ریلوے لائن پر 6 تا 7 ریلوے بریجس تعمیر کرنے کا منصوبہ ہے۔

بی آر ایس کی آئندہ میعاد میں اِن کاموں کو پورا کرلیا جائے گا۔ کے سی آر نے کہا کہ ورنگل شہر کی ترقی کے لئے بی آر ایس کو کامیاب بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ تحریک کے دوران 1969ء میں کانگریس حکمرانوں نے 400 نوجوانوں کو گولی سے بھوند دیا۔

آخرکار تلنگانہ تحریک کو بڑے پیمانے پر لے جایا گیا۔ کانگریس پارٹی 1956ء میں ہی تلنگانہ کو مایوس کرچکی تھی اور آج تلنگانہ عوام کا خیال کیوں کر آرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی آر ایس کو کامیاب بنانے پر ریاست میں مزید ترقی ہوگی۔ یہ آنے والا دور آپ کو دکھلائے گا۔

انڈسٹریز کا قیام ہونے جارہا ہے۔ حیدر آباد تا ورنگل ROB 6 کی تعمیر کی جائے گی۔ سب سے بڑا کارنامہ ورنگل کے ارکان اسمبلی کا ہے 1200 کروڑ روپے کی لاگت سے 24 منزلہ ہاسپٹل کی تعمیر کی جارہی ہے۔ یہ آپ بخوبی واقف ہیں۔

a3w
a3w