آندھراپردیش

اسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن اسکام کیس، چندرابابوکونوٹس

سپریم کورٹ نے حکومت آندھراپردیش کی جانب سے ہائی کورٹ کے احکامات کے خلاف پیش کردہ درخواست پر صدر تلگو دیشم پارٹی این چندرا بابو نائیڈو کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا ہے۔

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے حکومت آندھراپردیش کی جانب سے ہائی کورٹ کے احکامات کے خلاف پیش کردہ درخواست پر صدر تلگو دیشم پارٹی این چندرا بابو نائیڈو کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
اے پی میں لوک سبھا کے 13حلقوں کیلئے ٹی ڈی پی کی پہلی فہرست جاری
صدر ٹی ڈی پی چندرا بابو کی درخواست پر سپریم کورٹ کا منقسم فیصلہ
سپریم کورٹ کا تلنگانہ ہائیکورٹ کے فیصلہ کو چالینج کردہ عرضی پر سماعت سے اتفاق
عصمت دری کے ملزم تھانہ انچارج کی ضمانت منسوخ
سپریم کورٹ میں نوٹ برائے ووٹ کیس کی سماعت ملتوی

اسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن اسکام کیس میں ہائی کورٹ نے چندرا بابو نائیڈو کو باقاعدہ ضمانت منظور کی ہے جس کے خلاف سپریم کورٹ میں ریاستی حکومت نے درخواست دائر کی ہے۔

جسٹس بی ایم ترویدی اور ایس سی شرما میں مشتمل بنچ نے چندرا بابو نائیڈو کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ہدایت دی ہے کہ وہ 8 / دسمبر تک عوامی ریالیوں اور جلسوں میں شرکت نہ کریں۔ 8 / دسمبر کو مذکورہ کیس کی آئندہ سماعت مقرر ہے۔

جاری کردہ نوٹس جو کہ 8 / دسمبر تک قابل واپسی ہے، اِس میں ضمانت کے حکم میں نافذ کردہ شرائط برقرار رہیں گے عوامی ریالیوں اور جلسوں میں شرکت کی اجازت نہیں رہے گی۔

آندھرا پردیش ہائی کورٹ نے سابق چیف منسٹر کی پیرانہ سالی سے متعلق امراض کو پیش نظر رکھتے ہوئے ضمانت پر رہائی کا حکم دیا تھا۔

عبوری ضمانت کے شرائط کے تحت وہ اسکام کیس کے تعلق سے برسر عام تبصرے نہیں کرسکیں گے اور نہ ہی جلسوں اور ریالیوں میں شرکت کریں گے۔ یہ احکامات 28 / نومبر تک برقرار رہیں گے۔

ہائی کورٹ کے فیصلہ کے بعد ریاستی حکومت نے کہا کہ چندرا بابو نائیڈو بااثر شخصیت ہیں۔ اُن کے 2 قریبی ساتھی جن میں سے ایک سرکاری ملازم سے ملک سے فرار ہوچکے ہیں۔

a3w
a3w