حیدرآباد

حیدرآباد میٹرو ریل کے دوسرے مرحلہ کی توسیع، مرکزکا بے حسی کامظاہرہ: وجئے شانتی

انہوں نے "ایکس" پلیٹ فارم کے ذریعہ اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ شک محض ان کا ہی نہیں بلکہ ریاست کے عوام کا بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے کئی بار اس سلسلہ میں درخواستیں کیں لیکن اب تک کوئی مثبت نتیجہ سامنے نہیں آیا۔

حیدرآباد: حیدرآباد میٹرو ریل کے دوسرے مرحلہ کی توسیع کے سلسلہ میں مرکزی حکومت بے حسی کا مظاہرہ کر رہی ہے ۔ یہ الزام تلنگانہ کانگریس کی ایم ایل سی وجئے شانتی نے عائد کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
مرکزی وزیرکشن ریڈی کا دورہ سعودی عرب
گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین، حسینی عالم میں ایک روزہ قومی سمپوزیم کے برُشر کی رسم اجرائی انجام پائی
ویڈیو: تلنگانہ بھون میں کانگریس اور بی آر ایس کارکنوں میں تصام
ہندوستان میں پہلی بار فیملی میڈیئیشن کی تربیت، پورے ملک سے 32 سوشل ورکرز کو خاندانی تنازعات سلجھانے کی تربیت
اردو زبان کے عالمی  فروغ کے لیے چارمینار ایجوکیشنل ٹرسٹ‌ اور سبودھی  سری لنکا کے درمیان  انڈوسری لنکن ادبی معاہدہ

انہوں نے "ایکس” پلیٹ فارم کے ذریعہ اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ شک محض ان کا ہی نہیں بلکہ ریاست کے عوام کا بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے کئی بار اس سلسلہ میں درخواستیں کیں لیکن اب تک کوئی مثبت نتیجہ سامنے نہیں آیا۔

وجئے شانتی نے الزام لگایا کہ چونکہ اس پراجکٹ کا سہرا کانگریس حکومت کو ملنے کا امکان ہے، اسی لیے مرکز جان بوجھ کر میٹرو توسیع میں تاخیر کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن میں بی آر ایس کے بعد بی جے پی کے 42 کارپوریٹرس موجود ہیں اور ان سب کو چاہیے کہ وہ میٹروکی توسیع کے لیے اجازت حاصل کرنے میں سرگرم کردار ادا کریں۔ انہوں نے تجویز دی کہ اس مسئلہ پر مرکز کو قائل کرنے کی ذمہ داری گریٹر حیدرآباد کے بی جے پی ایم پیز اور مرکزی وزیر کشن ریڈی کو لینی چاہیے۔


وجئے شانتی نے یقین دہانی کروائی کہ اگر بی جے پی اس میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرے تو کانگریس کے لیڈران بھی ان کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے دوٹوک کہا کہ اس معاملہ میں بی جے پی کو اپنی نیت اور دیانتداری ثابت کرنی ہوگی۔