حیدرآباد

رکن اسمبلی ماجد حسین اور فیروز خان کے خلاف کارروائی کا انتباہ

سٹی پولیس کمشنر سی وی آنند آج ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اگزیکٹیو کے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے جمعرات کے روز اپنے اجلاس میں دو مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین کو طلب کیا۔

حیدرآباد (منصف نیوز بیورو) سٹی پولیس کمشنر سی وی آنند آج ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اگزیکٹیو کے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے جمعرات کے روز اپنے اجلاس میں دو مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین کو طلب کیا۔

متعلقہ خبریں
اسدالدین اویسی کا کووڈ وبا کے تباہ کن اثرات کی طرف اشارہ
بی آر ایس کے کئی ایم ایل ایز، کانگریس کے ربط میں: ایم ہنمنت راؤ
شہر حیدرآباد میں 14، پولیس انسپکٹرس کے تبادلے
ہبالی فساد کیس واپس لینے کی مدافعت: وزیر داخلہ کرناٹک
مہاراشٹرا حکومت فضول خرچی میں ملوث:کانگریس

بنجارہ ہلز کے پولیس کمانڈ کنٹرول میں دفتر کمشنریٹ میں مجلس کے رکن اسمبلی (حلقہ نامپلی) ماجد حسین اور کانگریس قائد فیروز خان کو طلب کرتے ہوئے ان دونوں سے انہوں نے کہا کہ آپسی سیاسی اختلافات سے نظم و ضبط کا مسئلہ پیدا نہیں ہونا چاہئے۔

انہوں نے انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی اختلافات، جھگڑوں سے نظم و ضبط کا مسئلہ پیدا ہونے پر دونوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ دونوں کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ حلقہ میں برقراری امن، قومی یکجہتی کو فروغ دینے کی کوشش کریں۔

ہمایوں نگر کے انسپکٹر نے آصف نگر پولیس اسٹیشن کے سامنے کی گلی میں چند دن قبل دونوں قائدین کے درمیان جھگڑے کی تفصیلات سنائی۔ جھگڑے کے دوران گالی گلوج اور نوبت مارپیٹ تک پہونچ گئی تھی۔ سٹی کمشنر پولیس سی وی آنند نے کہا کہ دونوں سیاسی قائدین اور ان کے کارکنوں کے خلاف کیس اور کاؤنٹر کیس درج ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں قائدین اور ان کے حامیوں نے امن میں خلل ڈالنے کی کوشش کی تو دونوں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ 126 سی آر پی سی کے تحت کارروائی بھی کی جاسکتی ہے۔