ورلڈ کپ فائنل دیکھنا ہوا مہنگا، ٹکٹوں نے توڑ دیے تمام ریکارڈ
رپورٹ کے مطابق نیو جرسی کے میٹ لائف اسٹیڈیم کے سیکشن 115A میں ایک نشست کی قیمت 28,479 ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے۔
نیویارک : فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میچ کے ٹکٹ امریکی کھیلوں کی تاریخ کے مہنگے ترین ٹکٹ بن گئے ہیں۔
فوربز کی رپورٹ کے مطابق فائنل کے ایک ٹکٹ کی کم از کم قیمت 6,943 ڈالر ہے، جبکہ اوسط خریداری قیمت 11,327 ڈالر تک پہنچ چکی ہے، جو امریکا میں کسی بھی کھیلوں کے مقابلے کے لیے نیا ریکارڈ ہے۔
رپورٹ کے مطابق نیو جرسی کے میٹ لائف اسٹیڈیم کے سیکشن 115A میں ایک نشست کی قیمت 28,479 ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے۔
اس سے قبل 2024 کے سپر باؤل کے ٹکٹ اوسطاً 9,411 ڈالر کے ساتھ امریکی کھیلوں کی تاریخ کے مہنگے ترین ٹکٹ سمجھے جاتے تھے۔
دوسری جانب ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی نے اسپین کے نوجوان اسٹار لامین یامال کے ساتھ 2007 کی اپنی وائرل تصویر پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے زندگی کے حیران کن اتفاقات میں سے ایک قرار دیا۔
میسی نے لامین یامال کو دنیا کے بہترین نوجوان فٹبالرز میں شمار کرتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
واضح رہے کہ میسی اور لامین یامال کی مشترکہ تصویر 2024 میں دوبارہ منظر عام پر آئی تھی، جب یامال کے والد نے اسے یورپی چیمپئن شپ کے دوران سوشل میڈیا پر شیئر کیا تھا