قانونی مشاورتی کالمقومی

برتھ اور ڈیتھ سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کا نیا طریقہ کیا ہے؟ اہم قانونی وضاحت

حالیہ دنوں میں یہ سننے میں آیا ہے کہ مرکزی حکومت نے برتھ اور ڈیتھ رجسٹریشن کے تعلق سے قانون میں کچھ ترمیمات کی ہیں۔ اب اگر نئے قانون کے مطابق اگر کسی کو برتھ سرٹیفکیٹ یا ڈیتھ سرٹیفکیٹ حاصل کرنا ہو تو کیا طریقہ کار کو اپنانا چاہئے۔

سوال : حالیہ دنوں میں یہ سننے میں آیا ہے کہ مرکزی حکومت نے برتھ اور ڈیتھ رجسٹریشن کے تعلق سے قانون میں کچھ ترمیمات کی ہیں۔ اب اگر نئے قانون کے مطابق اگر کسی کو برتھ سرٹیفکیٹ یا ڈیتھ سرٹیفکیٹ حاصل کرنا ہو تو کیا طریقہ کار کو اپنانا چاہئے۔ کیا اس تعلق سے جو پرانا قانون تھا۔ وہ مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔ اس تعلق سے بھی وضاحت کریں تو بڑی مہربانی ہوگی۔

جواب: حالیہ دنوں میں مرکزی حکومت نے رجسٹریشن آف ڈیتھ اور رجسٹریشن آف برتھ کے تعلق سے جو 1969 کا پرانا قانون ہے۔ اس میں کچھ ترمیمات کی ہیں۔

نئے قانون کے لحاظ سے پیدائش اور انتقال کی صورت میں فوری طور پر صداقت نامہ پیدائش اور صداقت نامہ موت کے حصول کے لئے مقامی میونسپل قانون کے مطابق میونسپل آفس یا پنچایت راج محکمہ سے رجوع ہوتے ہوئے مذکورہ بالا سرٹیفکیٹس حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ مقامی ادارہ جات سے آپ رجوع ہو کر برتھ سرٹیفکیٹ یا ڈیتھ سرٹیفکیٹ حاصل کر سکتے ہیں۔

اگر پیدائش اور انتقال ہوکر ایک سال کا وقفہ ہو جاتا ہے اور یہ مدت اندرون دو سال ہے تو پھر آپ کو برتھ سرٹیفکیٹ اور ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے حصول کے تعلق سے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ یعنی کلکٹر یا سب ڈویژنل مجسٹریٹ یعنی آر ڈی او سے احکامات حاصل کرتے ہوئے ڈیتھ اور برتھ سرٹیفکیٹ حاصل کرنا پڑے گا۔

اگر دو سال سے زیادہ کا وقفہ ہو جاتا ہے تو پھر آپ کو جوڈیشیل فرسٹ کلاس مجسٹریٹ کے پاس باضابطہ کیس درج کرنا پڑے گا اور ایک جوڈیشیل آرڈر لینا پڑے گا یعنی آپ کو کورٹ سے رجوع ہو کر کورٹ کا ججمنٹ حاصل کرنا ہوگا۔ اس طرح آپ ڈیتھ اور برتھ سرٹیفکیٹ حاصل کر سکتے ہیں۔ اس تعلق سے پرانا 1969 کا جو قانون تھا۔

اس میں ٹائم کی کوئی بندش Time Limit نہیں تھی تاہم اب نئے قانون میں ٹائم کی بندش یا وقت کی حد کو شامل کیا گیا ہے اور برتھ اور ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے حصول میں تاخیر کی صورت میں عدالت کا ایک ونڈو کھولا گیا ہے۔ عدالت کا ایک راستہ بتایا گیا ہے۔

عدالتی راستے کی اس میں ایک نئی دفعہ شامل کی گئی ہے لہٰذا ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم کو کوشش کرنی چاہئے کہ جتنی جلدی ہو سکے ہم برتھ اور ڈیتھ سرٹیفکیٹ حاصل کر لیں۔ ہم وقت پر مقامی اداروں سے رجوع ہوتے ہوئے برتھ اور ڈیتھ سرٹیفکیٹ حاصل کر سکتے ہیں۔ برتھ اور ڈیتھ سرٹیفکیٹ میں ترمیم بھی اب بہت مشکل ہو گئی ہے۔ نئے قانون کے لحاظ سے برتھ اور ڈیتھ سرٹیفکیٹ میں کسی بھی قسم کی ترمیم کی بغیر کورٹ آرڈر کے اب گنجائش بھی نہیں ہے۔