ایشیاء

دنیا کی معمر ترین خاتون چل بسی

جاپانی میڈیا نے ہفتہ کے دن اطلاع دی کہ 116 سالہ تومیکو ایتو کا جنہیں دنیا کی معمر ترین تسلیم کیا گیا تھا‘ پیرانہ سالی کے باعث چل بسیں۔

ٹوکیو (آئی اے این ایس) جاپانی میڈیا نے ہفتہ کے دن اطلاع دی کہ 116 سالہ تومیکو ایتو کا جنہیں دنیا کی معمر ترین تسلیم کیا گیا تھا‘ پیرانہ سالی کے باعث چل بسیں۔

متعلقہ خبریں
نیتاجی کی استھیاں واپس لانے چندر کمار بوس کا وزیر اعظم سے مطالبہ
نرسنگ اسٹاف کو جاپان میں ملازمت کا موقع، اس تاریخ کو ہوگا سکریننگ ٹسٹ
پسندیدہ خاتون ویٹرس سے تھپڑ کھانے کی انوکھی سروس (ویڈیو)
جاپان میں معمر شخص نے ہائی اسکول کے طالب علم کو چاقو مارا
ہند۔جاپان باہمی تعاون کے 2 معاہدوں پر دستخط

مغربی جاپان کے شہر آشیہ کے ایک نرسنگ ہوم میں انہوں نے جاریہ ہفتہ آخری سانس لی۔ وہ اسی شہر میں رہتی تھیں۔ وہ 23 مئی 1908 کو پیدا ہوئی تھیں۔

کیوڈو نیوز نے یہ اطلاع دی۔ شہر کے میئر نے کہا کہ وہ زندگی بھر ہمیں بڑی ہمت دیتی رہیں اور ہماری امید جگاتی رہیں۔ جاپان میں مرد شہریوں کی اوسط عمر 81.09 سال اور عورتوں کی اوسط عمر 87.14 سال ہے۔