حیدرآباد

نوجوان نے بوٹانیکل گارڈن فلائی اوور سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی

حالیہ دنوں گھریلو جھگڑوں کے باعث وہ اپنی بہن کے گھر گچی باؤلی علاقہ میں رہائش پذیر تھا۔اتوار کی شام اُس نے اچانک بوٹانیکل گارڈن فلائی اوور سے چھلانگ لگا دی۔

حیدرآباد: حیدرآباد میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک نوجوان نے بوٹانیکل گارڈن فلائی اوور سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
بیٹی کی شادی کی رقم لے کر باپ فرار۔ ماں خودکشی کرلینے پر مجبور
عالمی یومِ معذورین کے موقع پر معذور بچوں کے لیے تلنگانہ حکومت کی مفت سہولتوں کا اعتراف مولانا مفتی صابر پاشاہ
تحفظِ اوقاف ہر مسلمان کا مذہبی و سماجی فریضہ: ڈاکٹر فہمیدہ بیگم
محکمہ تعلیم کے سبکدوش اساتذہ کو شاندار اعزاز، ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب

تفصیلات کے مطابق، مہلوک کا تعلق اے پی کے ضلع سریکاکولم سے ہے اور وہ حیدرآباد میں پینٹر کے طور پر کام کرتا تھا۔

حالیہ دنوں گھریلو جھگڑوں کے باعث وہ اپنی بہن کے گھر گچی باؤلی علاقہ میں رہائش پذیر تھا۔اتوار کی شام اُس نے اچانک بوٹانیکل گارڈن فلائی اوور سے چھلانگ لگا دی۔

گرنے کے بعد وہ شدید زخمی ہوگیا، جس پر مقامی افرادنے فوری طور پر اُسے اسپتال منتقل کیا، مگر علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔گچی باؤلی پولیس نے اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کر کیس درج کر لیا۔