نئی دہلی: اڈانی گروپ نے اتوار کے روز بتایا کہ اس نے سرمایہ کاروں کا اعتماد دوبارہ حاصل کرنے کے لیے تقریباً 2.65 بلین امریکی ڈالر کے قرضہ جات کی ادائیگی کردی ہے۔
ادائیگی کے لیے 31 مارچ تک کی مہلت تھی، تاہم قبل از وقت ادائیگی کردی گئی ہے۔
اڈانی گروپ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ لسٹیڈ کمپنیوں میں اس گروپ کے حصص کو گروی رکھتے ہوئے لیے گئے 2.15 بلین امریکی ڈالر کے علاوہ امبوجہ سیمنٹ کمپنی کی خریداری کے لئے لیے گئے 500 ملین امریکی ڈالر کا قرض واپس کردیا گیا ہے۔
قبل ازیں اس گروپ نے کہا تھا کہ اس نے 7374 کروڑ روپئے کے قرضہ جات قبل از وقت ادا کردیے گئے ہیں، جو اس گروپ کی چار کمپنیوں کے حصص کو گروی رکھتے ہوئے لیے گئے تھے۔ اب اس گروپ نے 2.15 بلین امریکی ڈالر تک کے قرض واپس کردیے ہیں۔
ایک امریکی کمپنی ہنڈن برگ ریسرچ کی رپورٹ کی وجہ سے ہونے والے نقصان کی تلافی کے لیے اڈانی گروپ نے یہ اقدامات کیے ہیں۔