جرائم و حادثات

ایمسٹ نتائج: نوجوان نے جسم پر پٹرول چھڑک کر آگ لگالی

ایمسیٹ میں کوالیفائی نہ ہونے پر مایوس چیتنیہ‘ سیکل پر عثمانیہ یونیورسٹی کیمپس پہونچا اس کے ساتھ بوتل میں پٹرول بھی تھا۔

حیدرآباد: ٹی ایس ایمسیٹ میں کوالیفائی نہ ہونے پر دلبرداشتہ ایک نوجوان نے آج خودسوزی کرلی۔

متعلقہ خبریں
بلز کی عدم ادائیگی پر کے آر آئی ڈی ایل کے کنٹراکٹر کی خودکشی
شادی کے دو گھنٹے بعد دولہے نے دی جان
بیٹے کی ہراسانی اورحملہ۔ضعیف شخص کا دو مرتبہ اقدام خودکشی
دوران پرواز مسافر کی باتھ روم میں خودکشی کی کوشش
بیٹی کی شادی کی رقم لے کر باپ فرار۔ ماں خودکشی کرلینے پر مجبور

پولیس کے مطابق نیونلہ کنٹہ کارہنے والا 18 سالہ کے سری کرشنا چیتنیہ ایک خانگی کالج سے تعلیم حاصل کرچکا ہے اور وہ ٹی ایس ایمسیٹ میں شرکت کرچکا تھا۔ ایمسیٹ کے نتائج جمعرات کے روز جاری کئے گئے ہیں۔

ایمسیٹ میں کوالیفائی نہ ہونے پر مایوس چیتنیہ‘ سیکل پر عثمانیہ یونیورسٹی کیمپس پہونچا اس کے ساتھ بوتل میں پٹرول بھی تھا۔

کیمپس پہونچنے کے بعد اس نے جسم پر پٹرول چھڑک کر آگ لگالی جسے شدید جھلسی حالت میں ہاسپٹل منتقل کیاگیا جہاں وہ دوران علاج چل بسا۔

عثمانیہ یونیورسٹی پولیس نے یہ بات بتائی۔ پولیس نے کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیاہے۔