آندھراپردیش

برسر اقتدار آنے پر تلگودیشم پارٹی کے عوام سے کئی وعدے

آندھراپردیش میں ا نتخابات سے ایک سال قبل اپوزیشن تلگودیشم پارٹی نے اتوار کے روز عوام سے کئی وعدے کئے۔

راجمندری: آندھراپردیش میں ا نتخابات سے ایک سال قبل اپوزیشن تلگودیشم پارٹی نے اتوار کے روز عوام سے کئی وعدے کئے۔

متعلقہ خبریں
آندھرا اور بہار کو خصوصی موقف حاصل ہوگا؟ کانگریس کے سوالات (ویڈیو)
اے پی کے عوام کا فیصلہ قبول:شرمیلا
ٹی ڈی پی کے قائدین گھروں پر نظر بند
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
نتائج کے اعلان کے بعد 15 دنوں تک مرکزی فورس کی 25 کمپنیاں برقرار رکھنے کی ہدایت

ٹی ڈی پی کے سربراہ وسابق چیف منسٹر این چندرا بابونائیڈو نے کہاکہ آئندہ انتخابات میں اگر ان کی جماعت کو اقتدار ملنے پر وہ کسانوں کو سالانہ فی کس 20 ہزار روپئے مالی ا مداد فراہم کریں گے۔

ٹی ڈی پی کے سالانہ مہاناڈو کے اختتام کے بعد چندرا بابو نائیڈو نے پارٹی کے انتخابی منشور ”بھاویشتکو گیارنٹی“ (مستقبل کی ضمانت) کی رسم اجرائی انجام دینے کے بعد عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے وعدہ کیا کہ 18 سے 59 سال عمر کی ہر ایک خاتون کو ماہانہ 1500 روپئے کی امداد دی جائے گی۔

ٹی ڈی پی سربراہ نے وعدہ کیا کہ مجوزہ 15 ہزار روپئے ادا کئے جائیں گے۔اُنہوں نے دیپم اسکیم کے تحت ہر گھر کو سال میں تین گیس سلنڈر مفت سربراہ کرنے کا وعدہ کیا۔

نائیڈو نے کہاکہ آئندہ الیکشن میں برسراقتدار آنے پر ان کی تلگودیشم پارٹی، کرناٹک کی طرح آندھراپردیش میں بھی اے پی آرٹی سی بسوں میں خواتین مفت سفر کی سہولت فراہم کرے گی۔

یووا گالم (نوجوانوں کی آواز) کے تحت تلگودیشم پارٹی نے 5 برسوں میں 20لاکھ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا اور ہر ایک تعلیم یافتہ نوجوان کو ماہانہ 3 ہزارروپئے الاؤنس دینے کی بھی یقین دہانی کرائی۔ ریاست کی اپوزیشن پارٹی نے تمام گھروں کو پینے کا پانی مفت سربراہ کرنے کا بھی وعدہ کیا۔

انہوں نے کہاکہ ٹی ڈی پی ریاست میں برسراقتدار آنے پر وہ بی سی طبقات کو تحفظات کی فراہمی کیلئے قانون سازی بھی کرے گی۔ ٹی ڈی پی سربراہ نے غریبوں کی آمدنی کو دگنی بنانے کے اقدامات کا بھی وعدہ کیا۔ اُنہوں نے 2 ہزار کرنسی کے نوٹوں کے چلن سے دستبرداری اختیاری کرنے کے مرکز کے فیصلہ کا خیر مقدم کیا اور مرکز سے 500 روپئے کرنسی کے نوٹوں کو بھی واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

a3w
a3w