حیدرآباد

تلنگانہ بھر میں جلد کے سی آر نیو ٹریشنل کٹس کی تقسیم کا آغاز

ریاستی وزیر صحت ٹی ہریش راؤ نے کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی قیادت میں حیدرآباد گلوبل ہیلتھ ہب اور گلوبل سٹی کے طور پر ابھر رہا ہے۔

حیدرآباد: ریاستی وزیر صحت ٹی ہریش راؤ نے کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی قیادت میں حیدرآباد گلوبل ہیلتھ ہب اور گلوبل سٹی کے طور پر ابھر رہا ہے۔

متعلقہ خبریں
کنٹراکٹ کے 19 یونانی میڈیکل آفیسرس کوحکومت نے مستقل کردیا
عوام کی آنکھوں کی حفاظت میں حکومت کا ناقابل تسخیر ریکارڈ
میڈیکل کالجوں میں تلنگانہ طلبہ کے صدفیصد داخلوں کو یقینی بنایا جائے: ہریش راؤ
کووِڈ کیسس میں اضافہ، مرکزی وزیر ِ صحت منڈاویا کا جائزہ اجلاس
کے سی آر کٹر ہندو: ہریش راو

آج تلگو فلموں کے معروف ہدایت کار راجا مولی کے ساتھ بنجارہ ہلز میں لٹل اسٹارس اینڈ شی ہاسپٹل کے افتتاح کے بعد خطاب کرتے ہوئے ہریش راؤ نے کہا کہ کہاوت مشہور ہے کہ صحت سب سے بڑی نعمت ہے، صحت سے بڑھ کر کوئی دولت نہیں ہے۔

اس مثل پر عمل کرتے ہوئے حکومت کی جانب سے حیدرآباد کے مضافات میں چاروں سمت 10,000 بستروں پر مشتمل سوپر اسپیشالیٹی ہاسپٹلس تعمیر کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیتی آیوگ کی رپورٹ کے مطابق شعبہ صحت میں ریاست تلنگانہ کی کارکردگی ملک بھر میں سب سے بہترین ہے۔

انہوں نے کہا نمس اور گاندھی ہاسپٹلس میں سوپر اسپیشالیٹی ایم سی ایچ قائم کئے جائیں گے۔ ہریش راؤ نے بتایا کہ حکومت، سرکاری دواخانوں میں بہترین طبی سہولتیں فراہم کرتے ہوئے کارپوریٹ ہاسپٹلس کے ساتھ مسابقت کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2014 میں سرکاری دواخانوں میں زچگیوں کی شرح30فیصد تھی اور 2023 تک یہ شرح بڑھ کر70 فیصد ہوگئی ہے۔اسی طرح اعضائے رئیسہ کی پیوند کاری کیلئے تلنگانہ کو ملک بھر میں پہلا مقام حاصل ہے۔ خواتین میں خون کی کمی (انیمیاء) کے مسئلہ پر قابو پانے کیلئے14 جون سے ریاست بھر میں کے سی آر نیوٹریشنل کٹس کی تقسیم کا پروگرام شروع کیا جارہا ہے۔

وزیر صحت نے مزید کہا کہ زچہ اور بچہ اموات کی شرح پر قابو پاتے ہوئے تلنگانہ، ملک بھر میں سرفہرست مقام حاصل کرچکا ہے۔ اسی طرح صدفیصد زچگیاں دواخانوں میں انجام دیتے ہوئے نیا ریکارڈ قائم کیا گیا۔ خانگی دواخانوں کو انتباہ دیا گیا کہ غیر ضروری طور پر زچگی کے لئے آپریشن انجام نہ دیں۔

ہریش راؤ نے کہا کہ کبھی پسماندگی کی علامت رہے تلنگانہ آج تیزی سے ترقی کرتے ہوئے اس مثل کو سچ ثابت کیا ہے کہ ”ہر کسی کا وقت بدلے گا‘‘۔

کبھی غریب لوگ روٹی اور دولت مند چاول کا استعمال کرتے تھے اور آج دولت مند روٹی اور غریب چاول کا استعمال کررہے ہیں۔ اس موقع پر رکن اسمبلی خیریت آباد دانم ناگیندر، ایم کویتا ریڈی رکن بلدیہ بنجارہ ہلز، ڈاکٹرجی ستیش و دیگر موجود تھے۔

a3w
a3w