مشرق وسطیٰ
ٹرینڈنگ

حج 2024، سعودی عرب کا بڑا اعلان سامنے آگیا

مقامی سطح پر بھی حج رجسٹریشن میں اُن خواہش مندوں کو ترجیح دی جائے گی جو پہلی بار حج کی سعادت حاصل کریں گے۔ بعد ازاں گنجائش ہونے پر ان کی رجسٹریشن کی جائے گی جنھیں حج کیے ہوئے 5 سال ہوگئے ہوں۔

ریاض: رواں سال ریکارڈ تعداد میں عازمین حج کی آمد کا امکان ہے اور اس حوالہ سے سعودی عرب کا ایک اعلان بھی سامنے آیا ہے۔ سعودی میڈیا کے مطابق حج درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ جاری ہے اور اب آئندہ مرحلہ میں سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں اور سعودی شہریوں کے لئے بھی حج رجسٹریشن کا آغاز ہوگیا ہے۔

متعلقہ خبریں
ادبی فورم، ریاض کے زیرِ اہتمام حج سے واپسی پر حسان عارفی کی تہنیت میں ادبی نشست
حج درخواستوں کے ادخال کی تاریخ میں توسیع
سعودی عرب میں عازمین حج کی تعداد 15 لاکھ 18 ہزار تک پہنچ گئی
دنیا کی بلند ترین زیرِ تعمیر عمارت کا منفرد سنگِ میل، سعودی عرب کو بڑا اعزاز
اردو اکیڈمی جدہ کا گیارہواں سہ ماہی پروگرام شاندار انداز میں منعقد، تمثیلی مشاعرہ اور طلبہ کی پذیرائی

وزارت حج و عمرہ نے سعودی عرب میں رہائش پذیر افراد اور مقامی عوام کیلئے حج رجسٹریشن شروع ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شہری ایپلی کیشن ’’نسک‘‘ کے ذریعہ حج رجسٹریشن کرائی جا سکتی ہے۔

مقامی سطح پر بھی حج رجسٹریشن میں اُن خواہش مندوں کو ترجیح دی جائے گی جو پہلی بار حج کی سعادت حاصل کریں گے۔ بعد ازاں گنجائش ہونے پر ان کی رجسٹریشن کی جائے گی جنھیں حج کیے ہوئے 5 سال ہوگئے ہوں۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مقامی افراد کے لیے حج رجسٹریشن فیس میں ابتدائی طور پر آدھی فیس جمع کرانے کی بھی سہولت دی گئی ہے۔

وزارت حج و عمرہ نے مقامی شہریوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ جلد از جلد ویب سائٹ یا اسمارٹ فونز اور ٹیبلیٹس پر ’نسک‘ ایپلی کیشن کے ذریعے رجسٹریشن فارم بھریں۔