دہلی

راہول گاندھی نے اپنا قافلہ روک کر ٹووہیلر والے کی مدد کی (ویڈیو)

کانگریس قائد راہول گاندھی نے سونیا گاندھی کے بنگلہ 10 جن پتھ کے قریب اپنا قافلہ روکا تاکہ ٹووہیلر سے گرجانے والے ایک شخص کی مدد کی جائے۔

نئی دہلی: کانگریس قائد راہول گاندھی نے سونیا گاندھی کے بنگلہ 10 جن پتھ کے قریب اپنا قافلہ روکا تاکہ ٹووہیلر سے گرجانے والے ایک شخص کی مدد کی جائے۔

متعلقہ خبریں
گوالیار کی شاہی ریاست نے انگریزوں کی حمایت کی تھی:پون کھیڑا
ٹاملناڈو ٹرین حادثہ، مرکز پر راہول گاندھی کی تنقید
اتم کمار ریڈی سے راہول گاندھی کا اظہار تعزیت
راہول گاندھی کی انتخابی مہم پر پابندی لگائی جائے: بی جے پی
مودی حکومت، صنعتکاروں کے لئے کام کرتی ہے: راہول گاندھی

ویڈیو میں راہول گاندھی کو اپنے قافلہ سے نکل کر نامعلوم شخص کی طرف بڑھتے دیکھا جاسکتا ہے جو اپنی ٹووہیلر کے ساتھ گراپڑا تھا۔

عینی شاہدین کے بموجب وی وی آئی پی موومنٹ کے لئے سڑک پر ٹریفک کچھ دیر کے لئے روکی گئی تھی اور ٹووہیلر والا شاید کسی کار کی ٹکر سے گرپڑا تھا۔

ویڈیو میں راہول گاندھی کو اپنی سیکوریٹی کے ساتھگاڑی اٹھانے میں مدد کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

بعد میں کسی راہ گیر نے گاڑی سڑک کنارے پارک کردی۔ راہول گاندھی نے ٹووہیلر والے سے ہاتھ ملایا اور بعدازاں اپنے قافلہ میں پارلیمنٹ روانہ ہوگئے۔